گزشتہ دِنوں مظفر گڑھ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء اور فیکلٹی نے پاک فوج کے ساتھ ملتان گیریژن میں ایک دن گزارا۔ دورے کے دوران طلباء کو قومی سلامتی کے لیے پاک فوج کے مستقل عزم اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کے بارے میں بتایا گیا۔ ان کو فوجی زندگی اور معمولات سے آگاہی فراہم کی گئی۔ انہیں مختلف جنگی سازوسامان کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، جن میں خود حرکتی آرٹلری گنز اور فائرنگ کے طریقہ کار شامل ہیں۔ طلباء کو جنگ میں استعمال ہونے والے چھوٹے ہتھیاروں اور مواصلاتی نظام کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ طلباء نے امن اور آزادی کو برقرار رکھنے میں پاک فوج کی قربانیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ملکی دفاع کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
تبصرے