گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آرمی ہائوس راولپنڈی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کاکول، ایبٹ آباد میں آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ کیمپ میں جسمانی تربیت سے بھی گزرے ۔افطار میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی سمیت پی سی بی حکام نے بھی شرکت کی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے ان کی مستقبل کی کوششوں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کرکٹرز نے کاکول میں انہیں فراہم کی گئی بہترین تربیت اور پاکستان میں کھیلوں کی حمایت میں فوج کے کردار پر چیف آف آرمی سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرے