گزشتہ دنوں گرین پاکستان انیشیٹو (GPI)کانفرنس منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی جناب احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سمیت دیگر سول اور ملٹری حکام نے شرکت کی۔فورم کو GPIسے متعلق کثیر جہتی اقدامات اور مختصر وقت میں حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں بتایا گیا۔ فورم کے سامنے پیش کیے گئے اقدامات میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ ماڈل فارمز کا قیام، واٹر مینجمنٹ سکیمیں، ٹیکنالوجی کی اختراعات اور سرمایہ کاری کی شراکت داریاں شامل ہیں جن کا مقصد پاکستان میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ وفاقی وزرا نے ان اقدامات کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ زراعت پاکستان کی لائف لائن ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہGPI پاکستان کے زرعی شعبے میں دور حاضر کے بہترین طریقوں کو متعارف کرائے گا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاکستان ایک زرخیز سرزمین ہے جس میں ایک محنتی اور جفا کش قوم بستی ہے جسے آج قومی ترقی کے لیے اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔چیف آف آرمی سٹاف نے یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی اور اس بات پر زور دیا کہ فوج کی کوششیں جامع قومی سلامتی اور قوم کی اجتماعی بھلائی کے لیے کردار ادا کریں گی۔
تبصرے