پورٹ آپریشن میں سامان کی بروقت اورباحفاظت ترسیل کے لیے مناسب صلاحیت کی پورٹل کرینز کی موجودگی لازم ہے۔اس ضمن میں پی این ڈاکیارڈ کراچی میں جدید پورٹل کرین کو نصب کیا گیا۔ کرین کا افتتاح منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکیارڈ ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک نے کیا۔
تقریب میں آفیسرز،جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرزاورڈاکیارڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران شرکاء کوکرین کی خصوصیات اور صلاحیتوں سے آگاہ کیاگیا۔ ٹیرکس کرین 60 میٹر کے فاصلے تک 25 ٹن وزن پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ٹیرکس کرین کے ذریعے برتھ پر تیسرے جہاز تک باآسانی سامان پہنچایا جا سکتا ہے۔ اس سے جہازوں پر نہ صرف بروقت سامان کی ترسیل ممکن ہوسکے گی بلکہ ان کی برتھ شفٹنگ میں کمی آئے گی۔
تبصرے