گزشتہ دنوں جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاکستان کی جانب سے "فوجی ادویات میں چیلنجز" کے موضوع پر منعقد ہونے والے شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن(ایس سی او) ممبر ممالک کے سیمینار کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اپنے خطاب میں صحت کی دیکھ بھال کے نئے اور پیچیدہ چیلنجوں، وبائی امراض اور انسانی بحران پر روشنی ڈالی۔ اجتماعی تیاریوں، جوابی حکمت عملیوں اور خاص طور پر فوجی ادویات کے شعبے میں ایس سی او ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اور پاکستان کی مسلح افواج دونوں ایس سی او کے ساتھ ہماری شراکت داری پر فخر کرتے ہیں اور اس تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔انہوں نے بات چیت اور تعاون کے لیے اس پلیٹ فارم کی فراہمی پر پارٹنر ممالک کے مندوبین کو ان کی بھرپور شرکت کے لیے ایس سی او کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرے