اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2024 04:29
اداریہ۔ جنوری 2024ء نئے سال کا پیغام! اُمیدِ صُبح    ہر فرد ہے  ملت کے مقدر کا ستارا ہے اپنا یہ عزم ! روشن ستارے علم کی جیت بچّےکی دعا ’بریل ‘کی روشنی اہل عِلم کی فضیلت پانی... زندگی ہے اچھی صحت کے ضامن صاف ستھرے دانت قہقہے اداریہ ۔ فروری 2024ء ہم آزادی کے متوالے میراکشمیر پُرعزم ہیں ہم ! سوچ کے گلاب کشمیری بچے کی پکار امتحانات کی فکر پیپر کیسے حل کریں ہم ہیں بھائی بھائی سیر بھی ، سبق بھی بوند بوند  زندگی کِکی ڈوبتے کو ’’گھڑی ‘‘ کا سہارا کراچی ایکسپو سنٹر  قہقہے اداریہ : مارچ 2024 یہ وطن امانت ہے  اور تم امیں لوگو!  وطن کے رنگ    جادوئی تاریخ مینارِپاکستان آپ کا تحفظ ہماری ذمہ داری پانی ایک نعمت  ماہِ رمضان انعامِ رمضان سفید شیراورہاتھی دانت ایک درویش اور لومڑی پُراسرار  لائبریری  مطالعہ کی عادت  کیسے پروان چڑھائیں کھیلنا بھی ہے ضروری! جوانوں کو مری آہِ سحر دے مئی 2024 یہ مائیں جو ہوتی ہیں بہت خاص ہوتی ہیں! میری پیاری ماں فیک نیوزکا سانپ  شمسی توانائی  پیڑ پودے ...ہمارے دوست نئی زندگی فائر فائٹرز مجھےبچالو! جرات و بہادری کا استعارہ ٹیپو سلطان اداریہ جون 2024 صاف ستھرا ماحول خوشگوار زندگی ہمارا ماحول اور زیروویسٹ لائف اسٹائل  سبز جنت پانی زندگی ہے! نیلی جل پری  آموں کے چھلکے میرے بکرے... عیدِ قرباں اچھا دوست چوری کا پھل  قہقہے حقیقی خوشی اداریہ۔جولائی 2024ء یادگار چھٹیاں آئوبچّو! سیر کو چلیں موسم گرما اور اِ ن ڈور گیمز  خیالی پلائو آئی کیوب قمر  امید کا سفر زندگی کا تحفہ سُرمئی چڑیا انوکھی بلی عبدالرحیم اور بوڑھا شیشم قہقہے
Advertisements

ہلال کڈز اردو

اداریہ اپریل 2024

اپریل 2024

پیارے بچو! کیسے ہیں آپ...اُمید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اور رمضان المبارک کے روزے رکھنے کے ساتھ ساتھ عیدالفطر منانے کی تیاریوں میں بھی مصروف ہوں گے۔
ساتھیو!”عیدالفطر“ماہِ شوال کی پہلی تاریخ کو منائی جاتی ہے۔ ”عید“ کے لفظی معنی خوشی اور”فطر“کے معنی کھولنا ہیں۔عیدالفطر ماہِ صیام کےمکمل ہونے اوراس میں خوب عبادات کے بعد اظہارِ تشکر کے طور پرمنائی جاتی ہے۔ اسے مسلمانوں کے لیے سچی خوشی کا دن قرار دیا جاتا ہے۔ یہ بھائی چارے کے فروغ،محبت اورامن کا پیغام بڑھانے کے ساتھ ساتھ غریبوں سے ہمدردی اور اپنوں سے صلہ رحمی کا بھی موقع ہے۔یہ نفرتیں مٹانے اور روٹھے ہوئوں کو منانےکا ذریعہ ہے۔ اگر کوئی آپ سے ناراض ہے تو آج کے دن اسے گلے لگا لیجیے۔ کسی بڑے کی نافرمانی ہوئی ہو تو اس سے معافی مانگ لیجیے۔ اپنے چھوٹے بہن بھائیوں سے پیار محبت سے پیش آئیے۔ محبت و عاجزی اور انکساری کے یہ جذبات اللہ تعالیٰ کو بے حد پسند ہیں۔ یہی رمضان المبارک کا پیغام بھی ہے جسے عملی زندگی میں اپنا کر ہم اپنے ہر دن کو عید کی خوشیوں میں    بدل سکتے ہیں۔
ساتھیو! عید کے دن کی ایک اور بات بڑوں سے ’عیدی‘ کا ملنا بھی ہے۔ آپ اپنی اس ’عیدی‘ میں غریبوں، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کو ضرور شامل کیجیے۔ یاد رکھیئے! خوشی بانٹنے سے بڑھتی ہے۔ ’’عید کے رنگ‘‘ ایسی ہی کہانی ہے جس میں عید کی خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنے کا درس ملتا ہے۔
ساتھیو!اب یوم پاکستان کے موقع پراسلام آباد میں ہونے والی افواجِ پاکستان کی شاندار پریڈ کا ذکر کرتے ہیں۔اس دن پوری قوم نے افواج پاکستان کے چاق چوبنددستوں کا عزم، جنگی جہازوں کی گھن گرج، الخالد اور حیدر ٹینکوں کی للکار، کمانڈوز کا جوش وخروش، فضائوں میں شیردل ٹیم کی بنائی قوسِ قزح کا نظارہ کیا۔اس پریڈ نے جہاں پوری قوم کو جذبۂ حب الوطنی سے سرشار کردیاوہاں دشمنوں کو یہ پیغام دیا کہ وطن کے بیٹے اس کے تحفظ کے لیے نہ صرف پر عزم ہیں بلکہ اس کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے جواب دینے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔ یہ پریڈ ملی یکجہتی کا بھرپور اظہار تھی۔ پریڈ میں شامل روایتی کلچرل فلوٹس پاکستان کی منفرداور حسین ثقافت کی عکاسی کر رہے تھے۔پریڈ کے اختتام پر قومی جوش و جذبے سے بھرپور ملی نغمے’’پوچھے جو نام کوئی، تم پاکستان بتانا‘‘ نے سب کے دلوں کو گرما دیا۔اس شمارے میں ’’اس عنوان سے سجی ایک کہانی آپ کو اس یادگار پریڈ کا احوال سنائے گی۔
ساتھیو! 22  اپریل کو دنیا بھر میں زمین کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ زمین ہمارا مسکن ہے۔ تاہم بڑھتی ہوئی آبادی،کم ہوتے وسائل اور آلودگی نے اسے شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے۔  زمین پر موجود تمام قدرتی اشیا ء جیسے جنگل ، حیوانات، پہاڑ ، دریا ، سمندر،صحرا وغیرہ مل کر قدرتی ماحول بناتے ہیں ۔ ان تمام چیزوں کی اصل حالت میں تبدیلی سے زمین کو خطرہ ہے۔ ہم اس خطرے کو کیسے ختم کرسکتے ہیں اس حوالے سے ایک کہانی ’’دھرتی ماں‘‘ہمیں ایسے طریقے بتائے گی جن پر عمل کرکے ہم زمین اور اس پر بسنے والوں کے تحفظ کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس شمارے میں شامل ’’پُراسرار لائبریری‘‘ ...’’ کھیلنا بھی ضروری ہے‘‘ اور ’’جوانوں کو میری آہِ سحر دے‘‘ سمیت دوسری دلچسپ کہانیاں اور معلومات آپ کے ذوقِ مطالعہ کو جلا بخشیں گی۔ اب اگلے شمارے تک کے لیے اجازت دیجیے۔
 ہماری طرف سے آپ سب کوعید کی خوشیاں مبارک!
اللہ نگہبان!