گزشتہ دنوں پشاور میں فاٹا ڈس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام بارودی سرنگوں سے متاثرین کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی ۔ فاٹا سے تعلق رکھنے والے پچاس سے زیادہ متاثرہ افراد جنمیں دس خواتین بھی شامل تھیں، نے شرکت کی۔
کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ فاٹا ڈس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن نے پاک فوج کے تعاون سے اب تک ایک ہزار سے زائد متاثرین کی نہ صرف بحالی میں مدد کی بلکہ ان کی فلاح وبہبود کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کیے۔ اس کے علاوہ کل ایک سو پندرہ متاثرہ افراد کیلئے دو دو لاکھ روپے کی اضافی امداد فراہم کی ۔
چیئرمین فاٹا ڈس ایبل ویلفئیر آرگنائزیشن عرفان اللہ جان نے پاک فوج کی جانب سے متاثرین کی بحالی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ۔
پاک فوج فاٹا ڈس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر متاثرین کیلئے بایونک آرمز اور لیگز کی فراہمی کیلئے متعدد کاوشوں پر مالی امداد اور رہنمائی فراہم کر رہی ہے ۔ مہمان خصوصی نے متاثرین میں مالی امداد کی مد میں کیش اور لیپ ٹاپس تقسیم کیے۔ تقریب میں متاثرین کے لواحقین ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سمیت بڑی تعداد میں عسکری اور سول حکام نے شرکت کی ۔
تبصرے