گز شتہ دنوںکما نڈر پشا ور کور لیفٹیننٹ جنر ل حسن اظہرحیا ت نے ضلع شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران مقا می کما نڈرنے کور کمانڈر کو علاقے کی سکیورٹی صورت حا ل و تعمیر و تر قی کے لیے کی جا نے والے کو ششوں اور آپر یشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ دی ۔
کما نڈر پشا ور کور نے افسروں اور جوانوں سے با ت چیت کر تے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خا تمے تک جنگ جاری رہے گی اور ان کے بلند حو صلے کو سراہتے ہو ئے کہا کہ شہدا کی قر با نیا ں را ئیگا ں نہیں جا ئیں گی۔ انشا ء ﷲ، پا کستان میں مکمل امن آ ئے گا۔دورے کے دوران جنر ل آفیسر کما نڈنگ کوہاٹ گیریژن میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی، انسپکٹر جنرل فرنٹیئرکور (نارتھ) میجر جنرل نور ولی خان اور انسپکٹر جنرل فرنٹیئرکور (سائو تھ) میجر جنرل ہارون حمید بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔
تبصرے