گزشتہ دنوں(میران شاہ)شمالی وزیرستان میں یوتھ کنونشن کا انعقادہوا۔ کمانڈر پشاور کورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات مہمان خصوصی تھے۔تاریخ ساز یوتھ کنونشن میں نوجوان نسل کو علاقائی صورتحال،درپیش مشکلات، دیرپا قیام امن اور زیر عمل ترقیاتی منصوبوں سے روشناس کروایا گیا۔ اس موقع پر سابق سفیر صادق خان جومعاون خصوصی برائے افغانستان کے امور بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں، نے افغانستان اور خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی۔
ڈاکٹر سعیدہ عارفہ زہرا نے سماجی ترقی میں خواتین کا کردار نمایاں کیا ۔خواتین کو وومن وکیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ بھی کروایا گیا۔آخر میں تمام شرکاء میںاعزازیہ اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر شمالی وزیرستان کے نوجوانوں اور خواتین نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی نوجوانوں کے لیے ایسے پروگرام منعقد کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
تبصرے