گزشتہ دنوں ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عرفان اوزسرٹ کی قیادت میں ترکی کے ایک اعلی سطحی وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تربیتی اقدامات اور دونوں فریقوں کے درمیان ٹیکنالوجی تعاون کی کوششوں کو سراہا گیا۔ ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے ترک معززین کو باہمی تبادلہ پروگراموں کے ذریعے ترک فضائیہ کے عملے کی بیس لائن سے ٹیکٹیکل اور آپریشنل سطح تک تربیت کے لیے جامع تعاون فراہم کرنے کے لیے پاک فضائیہ کے غیر متزلزل عزم کا یقین دلایا۔ انہوں نے مشترکہ علاقائی سلامتی کے خطرات کے پیش نظر ٹیکنالوجی کے اشتراک اور مشترکہ مشقوں کے ذریعے فوجی سے فوجی تعاون، سٹریٹجک اتحاد اور تربیتی شعبے میں موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
تبصرے