ایک صاحب ٹرین میں سفر کررہے تھے۔ ٹکٹ چیکر آیا اور ٹکٹ مانگا۔ ان صاحب نے ٹکٹ دکھایا۔
ٹکٹ چیکر :’’یہ ٹکٹ تو پرانا ہے۔‘‘
وہ صاحب بولے:’’ تو ٹرین کون سی نئی ہے۔‘‘
...............
گاہک :’’یہ ٹائی کتنے کی ہے؟‘‘
دکان دار : ’’پانچ سو روپے کی۔‘‘
گاہک :’’پانچ سو میں تو چپل کا جوڑا مل جاتا ہے۔‘‘
دکان دار: ’’ٹھیک ہے آپ چپل ہی خرید کر گلے میں لٹکا لیں۔‘‘
...............
دو بچے آپس میں گفتگو کررہے تھے۔
ایک کہنے لگا:’’ میرا چھوٹا بھائی بہت ذہین ہے۔ اس کی آنکھیں ایسی ہیں جیسے عقاب ہو، اس کا ذہن اتنا تیز ہے جیسے لومڑہو اور وہ طاقتور اتنا ہے کہ جیسے ہاتھی ہو۔‘‘
دوسرا بچہ : ’’اس کا مطلب ہے تمہارے گھر آنے کےلیے چڑیا گھر کا ٹکٹ لینا پڑے گا؟‘‘
...............
ایک لڑکا (دوسرے سے):’’تمہارا اسکول کہاں ہے؟‘‘
دوسرالڑکا:’’میرے گھر کے سامنے ۔‘‘
پہلا لڑکا :’’اور تمہارا گھر کہاں ہیں ؟‘‘
دوسرا لڑکا :’’میرے سکول کے سامنے ۔‘‘
پہلالڑکا:’’ارے یہ دونوں کہاں ہیں؟‘‘
دوسرا لڑکا : ’’آمنے سامنے ۔‘‘
...............
ایک دن ملّا نصرالدین کا گدھا گم ہوگیا۔اس کی گمشدگی کی خبر ایک دوست کو دیتے ہوئے بولے:’’شکر ہے میں اُس پر سوار نہیں تھا۔‘‘
دوست نے حیرانی سے پوچھا :’’ اس میں شکر کی کیابات ہے؟‘‘
ملّا بولے: ’’ورنہ میں بھی اسی کے ساتھ گم ہوجاتا۔‘‘
................
استاد :’’بھینس کی کتنی ٹانگیں ہوتی ہیں؟‘‘
شاگرد :’’ سر!یہ تو کوئی بیوقوف بھی بتا دے گا۔‘‘
استاد :’’اسی لیے تو تم سے پوچھ رہا ہوں۔‘‘
................
ایک شخص سمندر میں غوطے کھا رہا تھا۔ ایک نوجوان نے اسے بچا لیا۔
اس شخص نے خوش ہوکر کہا :’’ جی چاہتا ہے تمہیں پچاس روپے انعام دوں ، لیکن میرے پاس سوروپے کا نوٹ ہے۔‘‘
نوجوان بولا:’’کوئی بات نہیں!میں آپ کو ایک بار پھر ڈوبنے سے بچا سکتاہوں۔‘‘
................
استاد (شاگرد سے ):’’مجھے تین براعظموں کے نام بتائو ؟‘‘
شاگرد :’’سکندر اعظم ،اکبر اعظم اور تیسرا میرا دوست جمیل اعظم۔‘‘
................
ایک بچہ دوسرے سے :’’ آج مجھے دو روپے کا سکہ ملا۔‘‘
دوسرا بولا:’’ وہ تو میرا تھا۔‘‘
پہلا بچہ:’’ارے جائو ،مجھے ایک ایک روپےکے دوسکے ملے۔‘‘
دوسرے نے جواب دیا: ’’تو پھر کیا ہوا ... میرا سکہ گر کر ٹوٹ گیا ہوگا۔‘‘
................
پہیلیاں
(1)
نازک نازک سی اِک گڑیا
کاغذ کے سب کپڑے پہنے
دھاگے کے سب زیور گہنے
سیدھی جائے، مڑتی جائے
پری نہیں، پر اڑتی جائے
(2)
خوب پلاؤ چلتا جائے
پیاسا ہو تو رک جائے
(3)
میری پہیلی بوجھو گے تم
ایک انچ چڑیا، دو گز کی دم
1۔پتنگ، 2۔ فاؤنٹین پین 3۔ سوئی دھاگا
تبصرے