اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2024 00:23
اداریہ نومبر 2023 تُو شاہیں ہے! نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید  اپنے ناخنوں کا خیال رکھیں! گائوں کی سیر فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات میں  قہقہے پہلی بات حیرت کا مجسمہ  قائداعظمؒ  قائد کا نوجوان ملت ہے جسم جاں ہے محمد علی جناحؒ پاک سر زمین شاد باد! پیاسے پرندے کی حکایت  طلحہ اور درخت اسٹیفن ہاکنگ ایمانداری کا انعام فاختہ اور شکاری چُن مُن کی کہانی قہقہے  اداریہ۔ جنوری 2024ء نئے سال کا پیغام! اُمیدِ صُبح    ہر فرد ہے  ملت کے مقدر کا ستارا ہے اپنا یہ عزم ! روشن ستارے علم کی جیت بچّےکی دعا ’بریل ‘کی روشنی اہل عِلم کی فضیلت پانی... زندگی ہے اچھی صحت کے ضامن صاف ستھرے دانت قہقہے اداریہ ۔ فروری 2024ء ہم آزادی کے متوالے میراکشمیر پُرعزم ہیں ہم ! سوچ کے گلاب کشمیری بچے کی پکار امتحانات کی فکر پیپر کیسے حل کریں ہم ہیں بھائی بھائی سیر بھی ، سبق بھی بوند بوند  زندگی کِکی ڈوبتے کو ’’گھڑی ‘‘ کا سہارا کراچی ایکسپو سنٹر  قہقہے اداریہ : مارچ 2024 یہ وطن امانت ہے  اور تم امیں لوگو!  وطن کے رنگ    جادوئی تاریخ مینارِپاکستان آپ کا تحفظ ہماری ذمہ داری پانی ایک نعمت  ماہِ رمضان انعامِ رمضان سفید شیراورہاتھی دانت ایک درویش اور لومڑی پُراسرار  لائبریری  مطالعہ کی عادت  کیسے پروان چڑھائیں کھیلنا بھی ہے ضروری! جوانوں کو مری آہِ سحر دے مئی 2024 یہ مائیں جو ہوتی ہیں بہت خاص ہوتی ہیں! میری پیاری ماں فیک نیوزکا سانپ  شمسی توانائی  پیڑ پودے ...ہمارے دوست نئی زندگی فائر فائٹرز مجھےبچالو! جرات و بہادری کا استعارہ ٹیپو سلطان اداریہ جون 2024 صاف ستھرا ماحول خوشگوار زندگی ہمارا ماحول اور زیروویسٹ لائف اسٹائل  سبز جنت پانی زندگی ہے! نیلی جل پری  آموں کے چھلکے میرے بکرے... عیدِ قرباں اچھا دوست چوری کا پھل  قہقہے حقیقی خوشی اداریہ۔جولائی 2024ء یادگار چھٹیاں آئوبچّو! سیر کو چلیں موسم گرما اور اِ ن ڈور گیمز  خیالی پلائو آئی کیوب قمر  امید کا سفر زندگی کا تحفہ سُرمئی چڑیا انوکھی بلی عبدالرحیم اور بوڑھا شیشم قہقہے اگست 2024 اداریہ بڑی قربانیوں سے ملا  پاکستان نیا سویرا   ہمدردی علم کی قدر ذرا سی نیکی قطرہ قطرہ سمندر ماحول دوستی کا سبق قہقہے  اداریہ ستمبر 2024 نشانِ حیدر 6 ستمبر ... قابل ِفخر دن  اے وطن کے سجیلے جوانو! عظیم قائدؒ قائد اعظم ؒ وطن کی خدمت  پاکستان کی جیت سوچ کو بدلو سیما کا خط پیاسا صحرا  صدقے کا ثواب قہقہے  اداریہ اکتوبر 2024 اللہ تعالیٰ کے آخری پیغمبر ﷺ حضرت محمد مصطفیٰﷺ حضرت محمد ﷺ ... اسمائے گرامی ’’شکریہ ٹیچر!‘‘ میرا دیس ہے  پاکستان استاد اور زندگی آنکھیں...بڑی نعمت ہیں سرپرائز خلائی سیرکاقصہ شجر دوستی بوڑھا بھالو قہقہے گلہری کا خواب اداریہ : نومبر 2024 اقبال  ؒ کا خواب اور اُمید کی روشنی پیغام اقبالؒ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی ! جلد بازی صبر روشنی ہے! کامیابی فلسطین کے بچوں کے نام پانی والا جن ماحول دوستی زیرو ویسٹ لائف اسٹائل داداجان کا ٹی وی ناں اداریہ دسمبر 2024 امید کے چراغ ملت کا پاسباں محمد علی جناح قائد اعظم راز کی بات پہاڑ ہمارے دوست مٹی کا تحفظ اسموگ ، پانی اور بڑھتی آبادی دل کا سکون عبدالستار ایدھی گوہر خاص سوچ کو بدلو قہقہے
Advertisements

دلچسپ و عجیب

Advertisements

ہلال کڈز اردو

ڈوبتے کو ’’گھڑی ‘‘ کا سہارا

فروری 2024

اردو کا محاورہ ’ ڈوبتے کو تنکے کا سہارا‘بہت عام ہے جس کا مطلب ہے کہ مشکل میں کوئی چھوٹا سا سہارا بھی آپ کو بچا سکتا ہے۔ نیوزی لینڈ میں سمندر میں پھنسے ایک ماہی گیر کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا اور اسے اس کی ننھی سی کلائی گھڑی نے ڈوبنے سے بچا لیا۔ 
ہواکچھ یوں کہ ایک ماہی گیر اپنی 40 فٹ لمبی کشتی میں سوار ہوکر سمندر میں مچھلیاں پکڑنے نکلا۔ ساحل سے کئی کلومیٹر دور جب وہ گہرے سمندر میں پہنچا تو اسے ایک بڑی مچھلی نظر آئی۔ اس نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تاہم کشتی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور اُلٹ کر ڈوب گئی۔ سمندر کی تیز لہروں نے اس شخص کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم اس نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیراکی جاری رکھی۔ شام کے سائے گہرے ہوئے تو اسے ایک اور مصیبت نے آ گھیرا۔ ایک شارک اس کا شکار کرنے پر تُلی ہوئی تھی۔ اس مشکل کا مقابلہ بھی اس نےبڑی ہمت سے کیا اور ہاتھ پائوں مارتے ہوئے اس کے چنگل سے بچ نکلا ۔ ایک قریبی جزیرہ 55 کلومیٹر دُور تھا۔ اس نے اس کی طرف تیرنے کی کوشش کی۔ رات بھر وہ اسی طرح لہروں سے لڑتا رہا۔ اگلی صبح جب سورج کی کرنیں نمودار ہوئیں تو اچانک اسے ایک خیال سوجھا۔ اس نے اپنی گھڑی کو لہرانا شروع کردیا۔ گھڑی کی چمک دُور کشتی میں موجود ماہی گیروں کی آنکھوں میں پڑی تو انہیں اس عجیب روشنی پر تعجب ہوا۔ وہ تجسس کے عالم میں اس کی جانب بڑھے۔ جب قریب پہنچے تو انہوں نے اس ماہی گیر کو سمندر میں پھنسا ہوا دیکھاجوبھوک پیاس اورساری رات سمندر کی لہروں کا مقابلہ کرتے ہوئے نڈھال ہوچکا تھا۔ ماہی گیروں نے اسے فوری طور پر اپنی کشتی پر سوار کر لیا۔ اس طرح اس ماہی گیر کی ذہانت اور ہمت نے اسے ڈوبنے سے بچالیا۔ 
دنیا کا سب سے بڑا روبکس کیوب
دبئی کے نالج پارک میں دنیا کا سب سے بڑا روبکس کیوب بنایا گیا ہے۔ اس کا وزن تین سو کلو اور حجم تین مربع میٹر ہے ۔ اس روبکس کیوب میں 21 فائبر گلاس کیوب نصب کیے گئے ہیں اور ہر گلاس کی لمبائی ایک میٹر ہے۔ دبئی نالج پارک کا سوشل میڈیا پر کہنا ہے کہ کیوب کی تعمیردبئی نالج پارک میں مستقل تعلیم کے خیال کی عکاس ہے، جہاں ہر قدم ایک نئے ہنر کے سیکھے جانے، ایک مشکل کام کو سر انجام دینے اور علم کے خلا کو پُر کرنے کے لیےاُٹھائے جانے والے قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔    گینز ورلڈ ریکارڈز نے اس کیوب کو دنیاکا سب سے بڑا روبکس کیوب قراردیا ہے۔

دلچسپ و عجیب

Advertisements