اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2024 08:35
اداریہ نومبر 2023 تُو شاہیں ہے! نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید  اپنے ناخنوں کا خیال رکھیں! گائوں کی سیر فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات میں  قہقہے اداریہ۔ جنوری 2024ء نئے سال کا پیغام! اُمیدِ صُبح    ہر فرد ہے  ملت کے مقدر کا ستارا ہے اپنا یہ عزم ! روشن ستارے علم کی جیت بچّےکی دعا ’بریل ‘کی روشنی اہل عِلم کی فضیلت پانی... زندگی ہے اچھی صحت کے ضامن صاف ستھرے دانت قہقہے اداریہ ۔ فروری 2024ء ہم آزادی کے متوالے میراکشمیر پُرعزم ہیں ہم ! سوچ کے گلاب کشمیری بچے کی پکار امتحانات کی فکر پیپر کیسے حل کریں ہم ہیں بھائی بھائی سیر بھی ، سبق بھی بوند بوند  زندگی کِکی ڈوبتے کو ’’گھڑی ‘‘ کا سہارا کراچی ایکسپو سنٹر  قہقہے اداریہ : مارچ 2024 یہ وطن امانت ہے  اور تم امیں لوگو!  وطن کے رنگ    جادوئی تاریخ مینارِپاکستان آپ کا تحفظ ہماری ذمہ داری پانی ایک نعمت  ماہِ رمضان انعامِ رمضان سفید شیراورہاتھی دانت ایک درویش اور لومڑی پُراسرار  لائبریری  مطالعہ کی عادت  کیسے پروان چڑھائیں کھیلنا بھی ہے ضروری! جوانوں کو مری آہِ سحر دے مئی 2024 یہ مائیں جو ہوتی ہیں بہت خاص ہوتی ہیں! میری پیاری ماں فیک نیوزکا سانپ  شمسی توانائی  پیڑ پودے ...ہمارے دوست نئی زندگی فائر فائٹرز مجھےبچالو! جرات و بہادری کا استعارہ ٹیپو سلطان اداریہ جون 2024 صاف ستھرا ماحول خوشگوار زندگی ہمارا ماحول اور زیروویسٹ لائف اسٹائل  سبز جنت پانی زندگی ہے! نیلی جل پری  آموں کے چھلکے میرے بکرے... عیدِ قرباں اچھا دوست چوری کا پھل  قہقہے حقیقی خوشی اداریہ۔جولائی 2024ء یادگار چھٹیاں آئوبچّو! سیر کو چلیں موسم گرما اور اِ ن ڈور گیمز  خیالی پلائو آئی کیوب قمر  امید کا سفر زندگی کا تحفہ سُرمئی چڑیا انوکھی بلی عبدالرحیم اور بوڑھا شیشم قہقہے اگست 2024 اداریہ بڑی قربانیوں سے ملا  پاکستان نیا سویرا   ہمدردی علم کی قدر ذرا سی نیکی قطرہ قطرہ سمندر ماحول دوستی کا سبق قہقہے  اداریہ ستمبر 2024 نشانِ حیدر 6 ستمبر ... قابل ِفخر دن  اے وطن کے سجیلے جوانو! عظیم قائدؒ قائد اعظم ؒ وطن کی خدمت  پاکستان کی جیت سوچ کو بدلو سیما کا خط پیاسا صحرا  صدقے کا ثواب قہقہے  اداریہ اکتوبر 2024 اللہ تعالیٰ کے آخری پیغمبر ﷺ حضرت محمد مصطفیٰﷺ حضرت محمد ﷺ ... اسمائے گرامی ’’شکریہ ٹیچر!‘‘ میرا دیس ہے  پاکستان استاد اور زندگی آنکھیں...بڑی نعمت ہیں سرپرائز خلائی سیرکاقصہ شجر دوستی بوڑھا بھالو قہقہے گلہری کا خواب اداریہ : نومبر 2024 اقبال  ؒ کا خواب اور اُمید کی روشنی پیغام اقبالؒ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی ! جلد بازی صبر روشنی ہے! کامیابی فلسطین کے بچوں کے نام پانی والا جن ماحول دوستی زیرو ویسٹ لائف اسٹائل داداجان کا ٹی وی ناں
Advertisements

کوکب علی

Advertisements

ہلال کڈز اردو

میراکشمیر

فروری 2024

وہاں ہمارا گھر بھی بہت سے گھروں کی طرح اونچائی پر واقع تھا ۔ سبزہ زاروں میں گھرے ہمارے علاقے کےارد گرد اونچے پہاڑ،اس کی رونق میں اضافہ کر رہے تھے ۔ ایک طرف گرتا ہوا جھرنا کشمیری گیتوں کی خوبصورتی میں اضافہ کر دیتا تھا۔
میں وہیں کھڑی ابا کا انتظار کر رہی تھی ۔ میرا پالتو سفید خرگوش قریب ہی اٹھکیلیاں کر رہا تھا اور میری پیاری مرغی کے چُوزے بھی آس پاس دوڑ رہے تھے۔ میں نے ان سب کے الگ الگ نام رکھے ہوئےتھے ۔ وہ میری ایک آواز پر بھاگے چلے آتے تھے۔ مجھے خوف نہیں تھا کہ کوئی بلی ان کا شکار کرلے گی۔
اماں گھر کے وسیع صحن میں بیٹھ کر ایک چادر پر شاندار کڑھائی کرنے میں مصروف تھیں۔سورج اس قدر خوبصورت رنگوں کی کرنیں نچھاور کر رہا تھا کہ ایسے رنگ،رنگوں میں نہیں ملتے اور مزے دار کشمیری پلائو بس پکنے کو تھا ۔ ہم جنتِ نظیر میں رہ رہے تھے۔ مجھے عالمی ادب سے بہت لگائو تھا کہ سالوں پہلے پڑھے گئے ولیم بلیک کے کچھ اشعار یاد آ گئے:
To see a world in a grain of sand
And a heaven in a wild flower
Hold infinity in the palm of your hand
And eternity in an hour 
ریت کے ذرے میں کائنات دیکھ لینا 
اور ایک جنگلی پھول میں بہشت کا نظارہ کرنا 
ابدیت کو اپنے ہاتھ کی ہتھیلی میں تھام لینا 
اور ہمیشگی کو ایک گھنٹے میں جی لینا
میں مسکرا اٹھی تھی۔اپنا حال بھی اسی سے موافقت رکھتا ہوا لگ رہا تھا ۔ابا بس آنے والے تھے اور آج ہم نے دریائے نیلم کے اس پار جاکر چچا جان سے ملنا تھا۔ ابا چونکہ بہت برسوں سے اپنے چھوٹے بھائی سے نہیں ملے تھے اس لیے انہیں گلے لگانے کو بے تاب تھے ۔ وہ اکثر اپنے بچپن کے قصے سناتے ہوئے کبھی ہنس پڑتے اور کبھی رو دیتےتھے۔ میری چچی میری خالہ بھی تھیں اس لیے امی کی آنکھیں بھی اپنی بہن کی محبت میں بار بار بھیگ جاتی تھیں حتیٰ کہ نانا ابو بھی ہماری راہ تکتےرہتے      تھے۔مگرمیرے ذہن میں ان کا کوئی دھندلا سا عکس بھی نہیں تھا کیونکہ میری ان کے ساتھ کبھی ملاقات نہیں ہوئی تھی اور امی کے پاس جوتصویریں تھیں ان پر سب نقش ہلکے پڑ چکے تھے۔
میں دیکھ رہی تھی کہ امی جان کالے رنگ کی کشمیری چادر پر محبت سے بار بار ہاتھ پھیرتیں۔
’’ اچھا تو یہ چادر آپ نے اپنی بہن کے لیے تیار کی ہے! ‘‘ میں نے امی کے دل کی بات جان لی تھی اس لیے وہ مسکرا اٹھیں۔
ہم نے ضرورت کا سارا سامان بھی رکھ لیا تھا ۔ کبھی خیال آتا یہ سفر شاید کبھی نہ کٹ پائے، شایدابا کشتی چلاتے چلاتے تھک جائیں۔ میں نے کرب سے آنکھیں مُوند لیں، شام پڑ چکی تھی اور کُہر جمنے لگا تھا۔ قلم کی سیاہی ختم ہو چکی تھی ۔ سردی کی شدت سے سانس کے جو نشانات کھڑکی پر بن رہے تھے ان پر میں اپنی انگلیوں کے پوروں سے شاید’آزادی‘ لکھ  رہی تھی۔
امی نے مجھے آواز دی۔ میری آنکھیں بھیگ گئیں اورخیالات کی ڈور ٹوٹ گئی۔ حقیقت کی دنیا تلخ تھی...بہت تلخ !  
گھر میں چاول کی بس آخری بوری بچی تھی اور ابا کئی دنوں سے زخمی حالت میں پڑے تھے۔ کچھ دن پہلے بھارتی فوج کی فائرنگ سے ابا اس حال کو پہنچے تھے۔ علاج کے اسباب تو دور کی بات ، ہمارے لیے یہی کافی تھا کہ وہ ہماری نظروں کے سامنے تو ہیں۔ورنہ کئی بہنیں اور بیٹیاں اپنے پیاروں کی گمشدگی کے غم میں مبتلا تھیں۔
میں نے ’قرنطینہ‘ کی اصطلاح دو تین سال قبل سنی تھی ، تب یہ لفظ میرے لیے نیا تھا ، بالکل نیا۔یہ بھی سنا تھا کہ دنیا کو کسی وبا نے آن گھیرا  ہے ۔ سب اپنے اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ اور ادھر ہمارے کشمیر میں بھارتی فوج سے بڑی کوئی ’’وبا‘‘ نہیں۔اس کی بدولت یہاں کے ہر شہری کا ہر دن قرنطینہ میں گزرتا ہے۔ اکثر اس حالت میں بھی بھارتی فوجی ’تلاشی‘ کے بہانے گھروں میں گھس آتے ہیں۔ عورتوں پر تشدد اور جوان بچوں پر ظلم کرتے ہیں۔ ہم ہرروز اپنے گھروں میں محصور ہوتے ہیں اور اگر کوئی بچہ کھیلنے کی غرض سے اس حصار کو توڑ ڈالے تو پیلٹ گنوں کا نشانہ بن جاتا ہے۔ کیا کبھی دنیا ہماری آواز سنے گی؟یہ سب باتیں جو میں نے پہلے آپ سے کیں یہ میرے اس حسین تصور کا حصہ ہیں جو شاید کبھی حقیقت کے روپ میں ڈھل سکے۔ مجھے امید ہے کہ ایک دن آنکھ کھولوں گی تو مقبوضہ کشمیر میں سورج کی کرنیں ہمیں آزادی کا پیغام سنارہی ہوں گی ۔ مقبوضہ کشمیر کا ہر بچہ یہی خواب دیکھتے دیکھتے سوجاتا ہے ۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کے عزم کے سامنے ہر طاقت زیر ہوجائے گی اور پوری وادی آزادی کے سورج کی روشنی سے منور ہوجائے گی!

کوکب علی

Advertisements