اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 10:41
Advertisements

ہلال کڈز اردو

قائداعظمؒ 

دسمبر 2023

تُو نے پاکستان بنایا 
علم وہنر سے اِسے سجایا
آزادی کا نغمہ گایا
  تونےبدلےصبح و شام
قائداعظمؒ تجھ کو سلام 
عزت دی ہے ، عظمت دی ہے 
آزادی کی نعمت دی ہے
تُو نے ہم کو رفعت دی ہے  
عزت والا ہے نام تیرا 
قائداعظمؒ تجھ کو سلام
پیارے پاکستان کے بانی
تیری شہرت ہے لافانی
قوم کی خاطر دی قربانی 
روشن روشن تیرے کام
قائداعظمؒ تجھ کو سلام
آزادی سے ہم زندہ ہیں
سب کے چہرے تابندہ ہیں 
دل میں جذبے رخشندہ ہیں
تُو نے دیا ایسا انعام 
قائداعظمؒ تجھ کو سلام