اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 11:20
Advertisements

ہلال کڈز اردو

سرد موسم

نومبر 2023

گرمی یا سردی، ہیں موسم خدا کے
اثرات رکھتے ہیں یہ جدا جدا سے

اکتوبر سے ہوتا ہے سردی کا آغاز
دن بہ دن ہو جاتی ہے سردی دراز

گرم کپڑے ، گرم بستر کا خیال 
مزے ہی مزے نہ صحت کا وبال

دل کو لبھاتے ہیں ،انڈے پکوڑے
قلفی،جوس،بوتل ہر کوئی چھوڑے

کاغان ، ناران ، مری جاتے ہیں لوگ
برف کے گولے وہاں بناتے ہیں لوگ

جانے سے قبل چیک کر لو حالات 
بہت قیمتی ہیں آج کل یہ معلومات

ٹھنڈک سے خود کو چھپاتے ہیں جو 
سرد موسم کا لطف اٹھاتے ہیں وہ