اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 10:53
Advertisements

ہلال کڈز اردو

مادرعلمی اور استادِ محترم

نومبر 2023

علامہ محمد اقبالؒ نے 1893ء میں سکاچ مشن سکول سیالکوٹ سے میٹرک کیا۔ یہ اسکول آج بھی اسی عمارت میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہا ہے۔ اسی اسکول میں علامہ اقبالؒ کو مولوی سید میر حسین کی صورت میں قابل استاد میسر آئے۔ یہی سکاچ مشن کالج 1889ء میں قائم ہوا جسےبعد میں ایک نئی عمارت (مرے کالج) میں منتقل کر دیا گیا۔ علامہ محمد اقبال نے 1895 میں یہیں سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا۔ سید میر حسن نے1868ء میں سکاچ مشن سکول سیالکوٹ میں پڑھانا شروع کیا اور 1928ء میں وہ مرے کالج سیالکوٹ سے ریٹائر ہوئے۔ گویا وہ60سال تک ایک ہی تعلیمی ادارے سے وابستہ رہے۔ یہ 60 سالہ درس و تدریس کا عہد خود ایک نا قابل فراموش تاریخ ہے جس کا ایک روشن ستارہ علامہ محمد اقبالؒ تھے جنہوں نے خود کو اپنے استاد مولوی میر حسن کی ’تصنیف‘ قرار دے کر انہیں شمس العلما کا خطاب دلایا۔