اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 14:26
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بھارت کی سپریم کورٹ کا غیر منصفانہ فیصلہ خالصتان تحریک! دہشت گرد بھارت کے خاتمے کا آغاز سلام شہداء دفاع پاکستان اور کشمیری عوام نیا سال،نئی امیدیں، نیا عزم عزم پاکستان پانی کا تحفظ اور انتظام۔۔۔ مستقبل کے آبی وسائل اک حسیں خواب کثرت آبادی ایک معاشرتی مسئلہ عسکری ترانہ ہاں !ہم گواہی دیتے ہیں بیدار ہو اے مسلم وہ جو وفا کا حق نبھا گیا ہوئے جو وطن پہ نثار گلگت بلتستان اور سیاحت قائد اعظم اور نوجوان نوجوان : اقبال کے شاہین فریاد فلسطین افکارِ اقبال میں آج کی نوجوان نسل کے لیے پیغام بحالی ٔ معیشت اور نوجوان مجھے آنچل بدلنا تھا پاکستان نیوی کا سنہرا باب-آپریشن دوارکا(1965) وردی ہفتۂ مسلح افواج۔ جنوری1977 نگران وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان سی ایم ایچ میں بم دھماکے کے زخمی فوجیوں کی عیادت چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورۂ اُردن جنرل ساحر شمشاد کو میڈل آرڈر آف دی سٹار آف اردن سے نواز دیا گیا کھاریاں گیریژن میں تقریبِ تقسیمِ انعامات ساتویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد پُر دم ہے اگر تو، تو نہیں خطرۂ افتاد بھارت میں اقلیتوں پر ظلم: ایک جمہوری ملک کا گرتا ہوا پردہ ریاستِ پاکستان اورجدوجہد ِکشمیر 2025 ۔پاکستان کو درپیش چیلنجز اور کائونٹر اسٹریٹجی  پیام صبح   دہشت گردی سے نمٹنے میں افواجِ پاکستان کا کردار شہید ہرنائی سی پیک 2025۔امکانات وتوقعات ذہن سازی ایک پیچیدہ اور خطرناک عمل کلائمیٹ چینج اور درپیش چیلنجز بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ففتھ جنریشن وار سوچ بدلو - مثبت سوچ کی طاقت بلوچستان میں سی پیک منصوبے پانی کی انسانی صحت اورماحولیاتی استحکام کے لیے اہمیت پاکستان میں نوجوانوں میں امراض قلب میں اضافہ کیوں داستان شہادت مرے وطن کا اے جانثارو کوہ پیمائوں کا مسکن ۔ نانگا پربت کی آغوش ا یف سی بلوچستان (سائوتھ)کی خدمات کا سفر جاری شہریوں کی ذمہ داریاں  اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ''کشور ناہید''۔۔ حقوقِ نسواں کی ایک توانا آواز نہ ستائش کی تمنا نہ صِلے کی پروا بسلسلہ بانگ درا کے سو سال  بانگ درا کا ظریفانہ سپہ گری میں سوا دو صدیوں کا سفر ورغلائے ہوئے ایک نوجوان کی کہانی پاکستانی پرچم دنیا بھر میں بلند کرنے والے جشنِ افواج پاکستان- 1960 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا جمہوریہ عراق کا سرکاری دورہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اورماڑہ کے فارورڈ نیول آپریشنل بیس کا دورہ  چیف آف آرمی سٹاف، جنرل سید عاصم منیر کی نارووال اور سیالکوٹ کے قریب فیلڈ ٹریننگ مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات چیف آف آرمی سٹاف کاوانا ، جنوبی وزیرستان کادورہ 26ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز  کا دورہ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد کا دورہ نیول ہیڈ کوارٹرز جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات  گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی طالبات اور اساتذہ کا ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا دورہ کمانڈر کراچی کور کا صالح پٹ میں تربیتی مشقوں اور پنوں عاقل چھائونی کا دورہ کمانڈر پشاور کورکی کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کی فیکلٹی  اور کیڈٹس کے ساتھ نشست مالاکنڈ یونیورسٹی کی طالبات کا پاک فوج کے ساتھ یادگار دن ملٹری کالج جہلم میں یوم ِ والدین کی تقریب کی روداد 52ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2024 کا شاندار انعقاد    اوکاڑہ گیریژن میں البرق پنجاب ہاکی لیگ کا کامیاب انعقاد ملٹری کالج جہلم میں علامہ اقبال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
Advertisements

ہلال اردو

کرتار پور راہداری … بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال 

نومبر 2022

کرتار پور راہداری کے قیام کو 4 سال ہو چکے ہیں، یہ ایک ایسا منصوبہ تھا جس کو پایۂ تکمیل تک پہنچا کر پاکستان نے دنیا پر واضح کر دیا کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی کا کتنا بڑا داعی ہے اور وہ اپنے انسان دوستی کے دعوؤں کو محض باتوں تک محدود نہیں رکھتا بلکہ ان پر پوری طرح عمل کرنے کی خواہش اور اہلیت رکھتا ہے۔ یہ امر کسی سے پوشیدہ نہیں کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کی ایک مخصوص تاریخ ہے جو زیادہ خوشگوار نہیں ۔ اگرچہ اس ضمن میں اپنے قیام کے روز اول سے پاکستان کی کوشش اور خواہش رہی کہ عالمی برادری کے ساتھ خوشگوار ہمسائیگی اور برابری کی سطح پر تعلقات قائم کیے جائیں۔ اپنی اس کاوش میں پاکستان کو بڑی حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی۔ وطن عزیز کی سبھی حکومتوں نے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر بدقسمتی سے بھارت کی شکل میں ہمیں ایک ایسا ہمسایہ میسر آیا جس نے مملکت خداداد کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا اور وہ اپنی اس ناپسندیدہ روش پر تاحال قائم ہے ۔ متعدد مواقع پر بھارت کو پیشکش کی گئی کہ پاکستان بھارت کیساتھ کسی بھی سطح، کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہے کیونکہ پاکستان کو اس بات کا ادراک ہے کہ جنگیں اور تلخیاں کبھی مسائل کا حل ثابت نہیں ہوتیں بلکہ ان میں مزید بگاڑ کا باعث بنتی ہیں اور بالآخر فریقین کو مذاکرات کی میز پرہی معاملات سلجھانے پڑتے ہیں ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ دہلی سرکار نے کبھی امن کی اس پیشکش کو قبول نہیں کیا بلکہ اپنے طرز عمل سے ثابت کیا کہ وہ قطعاً پائیدار امن کی خواہاں نہیں۔ وگرنہ بھارت دکن حیدرآباد، جونا گڑھ اور مناور کو ہڑپ نہ کرتا، سکم پر قبضہ نہ کرتا، مسئلہ کشمیر جیسے عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعے کی بابت منفی روش نہ اپناتا، بھارتی مسلمانوں پر زمین تنگ نہ کرتا اور نہ ہی سکھوں و دیگر اقلیتوں کیخلاف مظالم کا لا متناہی سلسلہ شروع کرتا۔ 
گرودوارہ دربار صاحب کرتار پور 
 گرودوارہ دربار صاحب کرتار پور ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ کے قریب گائوں'' کوٹھے پنڈ'' میں لاہور سے تقریباً 120 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ سکھوں کے لیے  اس مقام کی اہمیت انتہائی زیادہ ہے کیونکہ سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک یہاں مقیم ہوئے اور لوگوں کو دین کی تعلیم دیتے رہے، انھوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام بھی یہیں گزارے ۔ یاد رہے کہ بابا گرو نانک کی پیدائش 15 اپریل 1469 کو ننکانہ صاحب میں ہوئی اور 22 ستمبر 1539 میں انھوں نے اسی کرتار پور میں وفات پائی۔ ان کے والد کا نام مہتا کلیان داس اور والدہ کا نام ماتا ترپتا تھا۔ گرودوارے کی قدیم عمارت دریائے راوی میں آنے والے سیلاب کے باعث تباہ ہو گئی تھی جس کے بعد پٹیالہ کے مہاراجہ بھوپندر سنگھ بہادر نے 1921 تا 1929 کے درمیان گرودوارہ کی دوبارہ تعمیر کروائی ۔ بہرحال گرو نانک 1521 میں اس مقام پر تشریف لائے اور کرتار پور کے نام سے اس گائوں کو آباد کیا۔ راویات بتاتی ہیں کہ اس علاقے کے مسلمان اور سکھ ان سے محبت کرتے اور انھیں انتہائی قابل احترام رہنما سمجھتے تھے۔ ان کی آخری رسومات بھی یہیں ادا کی گئیں البتہ اس بابت تاریخی حوالوں میں تضادات موجود ہیں ۔ بہرحال گرودوارہ کرتار پورکی اہمیت سکھوں کے لیے انتہائی مقدس مذہبی مقام کی ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کی منفرد زیارت ہے جو پاکستان میں واقع سکھوں کے دیگر مقدس مقامات ڈیرہ صاحب لاہور، پنجہ صاحب حسن ابدال اور ننکانہ صاحب کے برعکس سرحد کے قریب ایک گائوں میں واقع ہے۔پکی سڑک یعنی شکر گڑھ روڈ سے نیچے اترتے ہی ایک دلفریب منظر آنے والوں کا منتظر ہوتا ہے گویا سرسبز کھیت زائرین کو خوش آمدید کہتے ہیں ، دُور درختوں کی چھائوں میں چلتے ٹیوب ویلز اور کھیتوں کے درمیان گرودوارے کی سفید عمارت پرسکون دیہی ماحول میں کھیتوں میں بیٹھے سفید پرندے کی مانند دکھائی دیتی ہے۔ گرودوارے کی عمارت کے باہر ایک کنواں ہے جو گرو نانک کے زیر استعمال رہا، اسی مناسب سے اسے ''سری کُھو صاحب'' کہا جاتا ہے۔ گرودوارے کی مرکزی عمارت کے باہر کشادہ صحن ہے جہاں لنگر خانہ اور یاتریوں کے قیام کے لیے کمرے موجود ہیں۔ سرحد کے اُس پار بھارتی شہر ڈیرہ بابا گرو نانک میں ایک درشن ستھان یعنی ''زیارت کا مقام'' ہے  جہاں سے سکھ یاتری دُور بینوں کا استعمال کر کے گرودوارہ دربار صاحب کو دیکھتے ہیں۔ 
 راہداری کا قیام 
18 اگست 2018ء کو بھارتی پنجاب میں کانگرس کے سربراہ اور معروف کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لییپاکستان آئے۔ اس موقع پر پاک افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوت سدھو کی خواہش پر گرو نانک کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کرتار پور راہداری کو کھولنے کی ہامی بھری تا کہ سکھ مذہب کے پیروکار اپنے مقدس ترین مقام کی زیارت کے لیے آ سکیں۔ پاکستان کے اس اعلان سے بھارت اور دنیا بھر میں بسنے والے لاکھوں سکھوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ جنرل باجوہ کے اعلان کے بعد تیزی سے راہداری کی تعمیر کا کام شروع ہوا جس کے نتیجے میں 9 نومبر 2019ء کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا گیا ۔ محض یہی نہیں بابا گرونانک کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب میں ''بابا گرو نانک یونیورسٹی'' کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ۔ بہرحال کرونا وائرس کے باعث دربار صاحب کرتار پور سکھ زائرین کے لیے صرف پانچ ماہ تک کُھلا رہ سکا۔ کرونا وبا کے پیش نظر بھارت نے 16 مارچ 2020 کو اسے بند کر دیا۔ ایک اندازے کے مطابق اس مدت کے دوران ایک لاکھ سے زائد سکھ زائرین نے اس مقدس مقام کی زیارت کی۔ اس تناظر میں یہ امر باعث افسوس ہے کہ بھارت نے سکھوں کو کرتار پور آنے سے روکنے کے لیے کرونا کو بہانہ بنایا مگر وبا کی شدت میں کمی کے بعد سکھوں کی نمائندہ تنظیم شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد اس راہداری کو سکھ زائرین کے لیے کھولا جائے۔ اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب چرنجیت سنگھ چنی نے سکھ رہنمائوں کے ہمراہ مودی سے ملاقات کی اور راستہ کھولنے کا مطالبہ کیا جس کے بعد بی جے پی نے 2022 کے اوائل میں پنجاب کے صوبائی انتخابات کے پیش نظر سکھوں میں نرم گوشہ پیدا کرنے کے لیے بالآخر 20 ماہ قائم رہنے والی اس پابندی کو اُٹھا لیا ۔ پابندی ہٹنے کے فوراً بعد وزیراعلیٰ چنی اور انکی کابینہ کے 37 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے گرودوارہ دربار صاحب کرتار پور کی زیارت کی ۔  راہداری کے دوبارہ کھلنے کے بعد سے اب تک بیسیوں اہم سکھ شخصیات اور لاکھوں زائرین کرتارپور کا دورہ کر چکے ہیں۔ چند ہفتے قبل 4 اکتوبر 2022 کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ناموربائولربِشن سنگھ بیدی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کرتار پور آئے ۔ 
سکھ ہندو دھرم کا حصہ نہیں 
ماہرین کے مطابق 1984ء میں سکھوں کی نسل کشی کے بعد سبھی بھارتی خفیہ اداروں کی ہدایت پر کانگرس اور خصوصاً BJP نے شعوری کوشش کی کہ سکھوں کو کسی بھی طور واپس قومی دھارے میں لایا جائے اور اس مقصد کے لیے مختلف سطح پر بیک وقت کئی قلیل مدتی اور طویل المدتی پالیسیاں بنائی گئیں۔ مثلاً ایک جانب 1986ء میں آر ایس ایس نے '' راشٹریہ سکھ سنگت'' کے نام سے ایک تنظیم کی بنیاد رکھی جس کو انتہائی منظم اور مربوط طریقے سے پورے بھارت کے سکھوں میں پروان چڑھایا گیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ آپریشن بلیو سٹار کے بعد سے بھارتی حکومت (بے شک وہ کانگرس ہو یا BJP ) نے دانستہ طور پر یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی کہ سکھ درحقیقت ہندوئوں کا ہی ایک فرقہ ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس خیال کو عملی شکل دینے کی غرض سے 2002 میں انڈین آرمی کے سابق سکھ ایئرمارشل ''ارجن سنگھ'' کومارشل آف دی ایئر فورس کا اعزاز دیتے ہوئے انھیں بھارتی ایئر فورس کا واحدفائیو سٹار ایئرچیف بنانے کا انتہائی غیر معمولی قدم اٹھایا گیا ۔ یاد رہے کہ موصوف 1965 کی جنگ کے دوران بھارت کے ایئر چیف تھے۔ یوں انھیں جنگ کے 37 برس بعد نجانے کس ''خدمت ''کے عوض یہ اعزاز بخشا گیا۔ ظاہر سی بات ہے کہ بھارتی ایجنسیوں کی شہہ پر انڈین ایئر فورس کی پوری تاریخ پر بھاری یہ غیر معمولی قدم اٹھایا گیا جس کا مقصد صرف اور صرف یہی تھا کہ کسی بھی طور سکھ قوم میں موجود ہندو مخالف جذبات کو قدرے ٹھنڈا کیا جائے۔
 بہرحال بات ہو رہی تھی راشٹریہ سکھ سنگت ، RSS اور BJPکی ملی بھگت کی۔ قابلِ توجہ ہے کہ 1986 میں راشٹریہ سکھ سنگت کے قیام کے بعد سے اب تک راجستھان، دہلی، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور خصوصاً پنجاب میں اس کی 500 سے زائد شاخیں قائم ہو چکی ہیں۔دوسری جانب بھارتی سکھوں میں بھی خاصی حد تک RSSاور بھارتی ایجنسیوں کی اس سازش کا ادراک ہو چکا ہے۔تبھی تو 2004 میں ''اکال تخت'' کے اس وقت کے جتھے دار ''جوگندر سنگھ ودیانتی'' نے راشٹریہ سکھ سنگت کو ''سکھ دشمن''' تنظیم قرار دے دیا تھا۔ 2009 میں ایک سکھ تنظیم ''ببر خالصہ'' نے اس وقت کے راشٹریہ سکھ سنگت کے سربراہ رُلدا سنگھ کو پٹیالہ میں موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ اکتوبر 2017 میں اکال تخت کے جتھے دار گیانی گربچن سنگھ نے کہا تھا کہ ''RSS راشٹریہ سکھ سنگت کو استعمال کرتے ہوئے سکھ دھرم کو ہندو ازم میں ضم کرنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں، بھارت کے لیے نمایاں کارنامے انجام دینے والے سکھ بھی جب پنجاب سے باہر جاتے ہیں تو انھیں شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، سکھ دھرم ہندو مذہب سے بالکل علیحدہ ہے اور سکھ ایک علیحدہ قوم ہے ، اگر آر ایس ایس اپنی حرکتوں سے باز نہ آئی تو اس کے نتائج خوش آئند نہیں نکلیں گے''۔ 
 کرتار پور راہداری … بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال 
    غیر جانبدار مبصرین نے رائے ظاہر کی ہے کہ سکھ قوم اور پاکستان کے مابین باہمی تعلق خاصی مضبوط بنیادوں پر قائم ہو چکا ہے، جسے اس خطے کے کلچر کے لیے اچھا شگون قرار دیا جانا چاہیے، اس کی بنیادی وجہ شاید یہ ہے کہ بھارتی پنجاب اور پاکستانی پنجاب کے لوگوں نے تقسیم ہندوستان کے انسانی المیے کو جتنا قریب سے دیکھا ہے، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ اکثر ماہرین متفق ہیں کہ قیام پاکستان کے وقت تقریباً 10 لاکھ افراد موت کی بھینٹ چڑھ گئے اور ان میں سے 90 فیصد کا تعلق دونوں اطراف کے پنجاب ہی سے تھا۔ شاید یہی وجہ ہو کہ مشرقی پنجاب اور پاکستان حقیقی معنوں میں امن کے ''متلاشی'' ہیں۔ کرتار پور راہداری بھی اسی ضمن میں ایک بڑا قدم ہے۔ یوں بھی اگر یہ عمل آگے بڑھے تو اس کے دیر پا اثرات پورے جنوبی ایشیا خصوصاً پاک و ہند کے مابین ثقافتی ہم آہنگی کا سبب بن سکتے ہیں اور آگے چل کر مقبوضہ جموں کشمیر کے منصفانہ حل میں بھی معاونت فراہم کر سکتے ہیں۔ یہ کوئی راز کی بات نہیں کہ ثقافتی روابط بعض اوقات مذہبی روابط سے بھی زیادہ مضبوط ثابت ہوتے ہیں۔ ایسے میں آگے چل کر پورے جنوبی ایشیاء میں معاشی ترقی ،خوشحالی و رواداری کے دروازے کھلنے میں معاونت مل سکتی ہے۔  یہ امر کسی تعارف کا محتاج نہیں کہ پاکستان کی حکومت، عوام اور سول سوسائٹی پہلے ہی سے اس ضمن میں مقدور بھر مثبت کردار ادا کر رہی ہے، ایسے میں عالمی برادری بھی اس حوالے سے اگر اپنا انسانی فریضہ نبھائے تو پورا جنوبی ایشیائی خطہ بہتر مستقبل کی جانب گامزن ہو سکتا ہے۔ ||


مضمون نگار ایک اخبار کے ساتھ بطور کالم نویس منسلک ہیں۔
[email protected]