اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 00:26
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بھارت کی سپریم کورٹ کا غیر منصفانہ فیصلہ خالصتان تحریک! دہشت گرد بھارت کے خاتمے کا آغاز سلام شہداء دفاع پاکستان اور کشمیری عوام نیا سال،نئی امیدیں، نیا عزم عزم پاکستان پانی کا تحفظ اور انتظام۔۔۔ مستقبل کے آبی وسائل اک حسیں خواب کثرت آبادی ایک معاشرتی مسئلہ عسکری ترانہ ہاں !ہم گواہی دیتے ہیں بیدار ہو اے مسلم وہ جو وفا کا حق نبھا گیا ہوئے جو وطن پہ نثار گلگت بلتستان اور سیاحت قائد اعظم اور نوجوان نوجوان : اقبال کے شاہین فریاد فلسطین افکارِ اقبال میں آج کی نوجوان نسل کے لیے پیغام بحالی ٔ معیشت اور نوجوان مجھے آنچل بدلنا تھا پاکستان نیوی کا سنہرا باب-آپریشن دوارکا(1965) وردی ہفتۂ مسلح افواج۔ جنوری1977 نگران وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان سی ایم ایچ میں بم دھماکے کے زخمی فوجیوں کی عیادت چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورۂ اُردن جنرل ساحر شمشاد کو میڈل آرڈر آف دی سٹار آف اردن سے نواز دیا گیا کھاریاں گیریژن میں تقریبِ تقسیمِ انعامات ساتویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد یَومِ یکجہتی ٔکشمیر بھارتی انتخابات اور مسلم ووٹر پاکستان پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پاکستان سے غیرقانونی مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ اور اس کا پس منظر پاکستان کی ترقی کا سفر اور افواجِ پاکستان جدوجہدِآزادیٔ فلسطین گنگا چوٹی  شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے مواقع اور مقامات  عالمی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ پاکستانی شہریوں کے قتل میں براہ راست ملوث بھارتی نیٹ ورک بے نقاب عز م و ہمت کی لا زوال داستا ن قائد اعظم  اور کشمیر  کائنات ۔۔۔۔ کشمیری تہذیب کا قتل ماں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ اور بھارتی سپریم کورٹ کی توثیق  مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ۔۔ایک وحشیانہ اقدام ثقافت ہماری پہچان (لوک ورثہ) ہوئے جو وطن پہ قرباں وطن میرا پہلا اور آخری عشق ہے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں کانووکیشن کا انعقاد  اسسٹنٹ وزیر دفاع سعودی عرب کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات  پُرعزم پاکستان سوشل میڈیا اور پرو پیگنڈا وار فئیر عسکری سفارت کاری کی اہمیت پاک صاف پاکستان ہمارا ماحول اور معیشت کی کنجی زراعت: فوری توجہ طلب شعبہ صاف پانی کا بحران،عوامی آگہی اور حکومتی اقدامات الیکٹرانک کچرا۔۔۔ ایک بڑھتا خطرہ  بڑھتی آبادی کے چیلنجز ریاست پاکستان کا تصور ، قائد اور اقبال کے افکار کی روشنی میں قیام پاکستان سے استحکام ِ پاکستان تک قومی یکجہتی ۔ مضبوط پاکستان کی ضمانت نوجوان پاکستان کامستقبل  تحریکِ پاکستان کے سرکردہ رہنما مولانا ظفر علی خان کی خدمات  شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن ہو بہتی جن کے لہو میں وفا عزم و ہمت کا استعارہ جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار کرگئے جو نام روشن قوم کا رمضان کے شام و سحر کی نورانیت اللہ جلَّ جَلالَہُ والد کا مقام  امریکہ میں پاکستا نی کیڈٹس کی ستائش1949 نگران وزیراعظم پاکستان، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور  چیف آف آرمی سٹاف کا دورۂ مظفرآباد چین کے نائب وزیر خارجہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات  ساتویں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق 2024کی کھاریاں گیریژن میں شاندار اختتامی تقریب  پاک بحریہ کی میری ٹائم ایکسرسائز سی اسپارک 2024 ترک مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ڈپٹی چیف کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ اوکاڑہ گیریژن میں ''اقبالیات'' پر لیکچر کا انعقاد صوبہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں مقامی آبادی کے لئے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد  بلوچستان کے ضلع خاران میں معذور اور خصوصی بچوں کے لیے سپیشل چلڈرن سکول کاقیام سی ایم ایچ پشاور میں ڈیجٹلائیز سمارٹ سسٹم کا آغاز شمالی وزیرستان ، میران شاہ میں یوتھ کنونشن 2024 کا انعقاد کما نڈر پشاور کورکا ضلع شمالی و زیر ستان کا دورہ دو روزہ ایلم ونٹر فیسٹول اختتام پذیر بارودی سرنگوں سے متاثرین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کمانڈر کراچی کور کاپنوں عاقل ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کوٹری فیلڈ فائرنگ رینج میں پری انڈکشن فزیکل ٹریننگ مقابلوں اور مشقوں کا انعقاد  چھور چھائونی میں کراچی کور انٹرڈویژ نل ایتھلیٹک چیمپئن شپ 2024  قائد ریزیڈنسی زیارت میں پروقار تقریب کا انعقاد   روڈ سیفٹی آگہی ہفتہ اورروڈ سیفٹی ورکشاپ  پی این فری میڈیکل کیمپس پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں مشترکہ فوجی مشقیں طلباء و طالبات کا ایک دن فوج کے ساتھ روشن مستقبل کا سفر سی پیک اور پاکستانی معیشت کشمیر کا پاکستان سے ابدی رشتہ ہے میر علی شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز  راولپنڈی کا دورہ  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی  ایس سی او ممبر ممالک کے سیمینار کے افتتاحی اجلاس میں شرکت  بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر ایچ آر ایچ کی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات  سعودی عرب کے وزیر دفاع کی یوم پاکستان میں شرکت اور آرمی چیف سے ملاقات  چیف آف آرمی سٹاف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ  آرمی چیف کا بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ  پاک فوج کی جانب سے خیبر، سوات، کما نڈر پشاور کورکا بنوں(جا نی خیل)اور ضلع شمالی وزیرستان کادورہ ڈاکیارڈ میں جدید پورٹل کرین کا افتتاح سائبر مشق کا انعقاد اٹلی کے وفد کا دورہ ٔ  ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد  ملٹری کالج سوئی بلوچستان میں بلوچ کلچر ڈے کا انعقاد جشن بہاراں اوکاڑہ گیریژن-    2024 غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے طلباء اور فیکلٹی کا ملتان گیریژن کا دورہ پاک فوج کی جانب سے مظفر گڑھ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پہلی یوم پاکستان پریڈ پُر دم ہے اگر تو، تو نہیں خطرۂ افتاد بھارت میں اقلیتوں پر ظلم: ایک جمہوری ملک کا گرتا ہوا پردہ ریاستِ پاکستان اورجدوجہد ِکشمیر 2025 ۔پاکستان کو درپیش چیلنجز اور کائونٹر اسٹریٹجی  پیام صبح   دہشت گردی سے نمٹنے میں افواجِ پاکستان کا کردار شہید ہرنائی سی پیک 2025۔امکانات وتوقعات ذہن سازی ایک پیچیدہ اور خطرناک عمل کلائمیٹ چینج اور درپیش چیلنجز بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ففتھ جنریشن وار سوچ بدلو - مثبت سوچ کی طاقت بلوچستان میں سی پیک منصوبے پانی کی انسانی صحت اورماحولیاتی استحکام کے لیے اہمیت پاکستان میں نوجوانوں میں امراض قلب میں اضافہ کیوں داستان شہادت مرے وطن کا اے جانثارو کوہ پیمائوں کا مسکن ۔ نانگا پربت کی آغوش ا یف سی بلوچستان (سائوتھ)کی خدمات کا سفر جاری شہریوں کی ذمہ داریاں  اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ''کشور ناہید''۔۔ حقوقِ نسواں کی ایک توانا آواز نہ ستائش کی تمنا نہ صِلے کی پروا بسلسلہ بانگ درا کے سو سال  بانگ درا کا ظریفانہ سپہ گری میں سوا دو صدیوں کا سفر ورغلائے ہوئے ایک نوجوان کی کہانی پاکستانی پرچم دنیا بھر میں بلند کرنے والے جشنِ افواج پاکستان- 1960 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا جمہوریہ عراق کا سرکاری دورہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اورماڑہ کے فارورڈ نیول آپریشنل بیس کا دورہ  چیف آف آرمی سٹاف، جنرل سید عاصم منیر کی نارووال اور سیالکوٹ کے قریب فیلڈ ٹریننگ مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات چیف آف آرمی سٹاف کاوانا ، جنوبی وزیرستان کادورہ 26ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز  کا دورہ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد کا دورہ نیول ہیڈ کوارٹرز جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات  گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی طالبات اور اساتذہ کا ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا دورہ کمانڈر کراچی کور کا صالح پٹ میں تربیتی مشقوں اور پنوں عاقل چھائونی کا دورہ کمانڈر پشاور کورکی کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کی فیکلٹی  اور کیڈٹس کے ساتھ نشست مالاکنڈ یونیورسٹی کی طالبات کا پاک فوج کے ساتھ یادگار دن ملٹری کالج جہلم میں یوم ِ والدین کی تقریب کی روداد 52ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2024 کا شاندار انعقاد    اوکاڑہ گیریژن میں البرق پنجاب ہاکی لیگ کا کامیاب انعقاد ملٹری کالج جہلم میں علامہ اقبال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد حق خودرادیت ۔۔۔کشمیریوں کا بنیادی حق استصوابِ رائے۔۔مسئلہ کشمیر کا حتمی حل انتخابات کے بعد کشمیرکی موجودہ صورتحال سالِ رفتہ، جموں وکشمیر میں کیا بدلا یکجاں ہیں کشمیر بنے گا پاکستان آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ایک شاندار فضائی حربی معرکہ حسینہ واجد کی اقتدار سے رُخصتی کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش میں دوطرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز شائننگ انڈیا یا  ہندوتوا دہشت گرد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل امیدوں، چیلنجز اور کامیابیوں کے نئے دور کا آغاز کلام اقبال مدارس رجسٹریشن۔۔۔حقائق کے تناظر میں اُڑان پاکستان پاکستان میں اردو زبان کی ترویج وترقی امن کی اہمیت مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے میری وفا کا تقاضا کہ جاں نثارکروں ہرلحظہ ہے مومن کی نئی شان نئی آن بڑھتی ہوئی آبادی، درپیش مسائل اور ان کا حل تھیلیسیمیا سے بچا ئوکیسے ممکن ہے ماحولیاتی آلودگی ایک بڑا چیلنج سانحہ مشرقی پاکستان مفروضے اور حقائق - ہلال پبلیکیشنز کے زیر اہتمام شائع کردہ ایک موثر سعی لا حاصل کا قانون یہ زمانہ کیا ہے ترے سمند کی گرد ہے مولانا رومی کے افکار و خیالات کشمیر جنت شہید کی آخری پاکستان کا مستقل آئین۔1973 بنگلہ دیش کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا کویت کا سرکاری دورہ بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی ملاقات بنگلہ دیش کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ البرق ڈیژن اوکاڑہ کی طرف سے مسیحی برادری کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد سیلرز پاسنگ آؤٹ پریڈ پاک بحریہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کمانڈر سدرن کمانڈ و ملتان کور کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست نمل یونیورسٹی ملتان کیمپس اور یونیورسٹی آف لیہّ کے طلبہ و طا لبات اوراساتذہ کا مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ اوکاڑہ گیریژن میں تقریبِ بزمِ اقبال کاانعقاد ملٹری کالج سوئی میں سالانہ یوم ِوالدین کی تقریب آل پاکستان ایف جی ای آئی ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب 2024ء اوکاڑہ گیریثر ن، النور اسپیشل چلڈرن سکول کے بچوں کے لیے یومِ پاکستان، عزم ِنو کا پیغام 40 ء کا پیمان، 47ء کا جذبہ 2025 کا وَلوَلہ حال و مقام قراردادِ پاکستان سے قیام ِپاکستان تک مینارِ پاکستان: فنِ تعمیر کا اعلیٰ نمونہ قبائلی علاقوں کی تعمیر نو میں پاک فوج کا کردار ڈیجیٹل حدبندی: انفرادی ذمہ داری سے قومی سا لمیت تک امن کے لیے متحد پاکستان نیوی کی کثیر الملکی مشق اور امن ڈائیلاگ ماہ رمضان اور محافظین پاکستان  نعت شریف سرمایۂ وطن لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی شہید (ستارہ بسالت) شمالی وزیرستان ۔پاک دھرتی کے چنداور سپوت امر ہوئے اے شہیدو تم وفاکی کائنات ہو سرحد کے پاسبان زیرو ویسٹ مینجمنٹ، وقت کی ایک ضرورت پاکستان کے سر کا تاج گلگت  بلتستان ماضی و مستقبل حجاب است ۔ پریشان اور غمگین ہونا چھوڑیے بلوچستان کے ماتھے کا جھو مر زیارت  مایہ ناز انٹرنیشنل ایتھلیٹ نیوٹن اور سائنس رومی اور اقبال کی فلسفیانہ بحث رشتوں کی اہمیت یومِ یکجہتی کشمیر اہل پاکستان کا فقید المثال دن قرار دادِ پاکستان چیف آف نیول سٹاف بنگلہ دیش کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات  ریاستی سیکرٹری اور نائب وزیر دفاع ہنگری، کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات  چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورہ سعودی عرب   چیف آف آرمی سٹاف کا دورۂ مظفرآباد  بنگلہ دیش کے چیف آف دی نیول سٹاف کی آرمی چیف سے ملاقات  چیف آف آرمی اسٹاف کا نوجوان طلبا کے ایک اجتماع سے خطاب چیف آف آرمی سٹاف کادورۂ بلوچستان  نویں کثیر الملکی ہم ایک ہیں، مضبوط ہیں بھارت میں مذہبی انتہا پسندی ہندو توا کا اسلامو فوبیا سازشی نظریہ مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج بھاری قیمت چُکا رہی ہے سوشل میڈیا پر فینٹم سڑائیکس کی بھارتی حکمت عملی پاک-بنگلہ دیش تعلقات؛ سرد مہری سے شراکت داری تک یوم پاکستان پریڈ: ملی یکجہتی اور تحفظ کی عکاس   یوم پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں یہ جنگ عام جعفر ایکسپریس حملے کے جائے وقوعہ کی آنکھوں دیکھی کہانی قدرتی وسائل، فنی تعلیم اور انسانی سرمایہ کاری فضا سبز انقلاب: بلوچستان میں امید کا سفر علامہ اقبال اور آج کا مسلم نوجوان پاک فوج کا صحت کے حوالے سے قومی کردار آزاد جموں و کشمیر کی فلاح و بہبود میں پاک فوج کا کردار وطن کے باوقار نڈر بچے وطن پہ نثار ہوتے ہیں خوشبوئے شہادت شہید سپاہی راجہ عمیر ناصرکی داستان شجاعت ماحولیاتی بحران اور اسلامی تعلیمات عالمی یوم ارض اور ہماری ذمہ داری پولیو فری پاکستان  ایک صحت مند مستقبل کی جانب سفر نوجوانو ہو تم رمضان کی اصل روح مع دینی و دنیاوی فوائد اجتماعی بھلائی کا المیہ آفوش سے افسوس کلب تک  باکسنگ کے نامور کھلاڑی صوبیدار محمد سعید بالی ایسا بھی ہوتا ہے سانحۂ جعفر ایکسپریس۔ بہادری کی ایک اور داستان ہیں ٹکڑے یومِ پاکستان پریڈ کی تاریخ حُبّ الوطنی اور قومی جو ش و جذبے کا دن یوم پاکستان پریڈ جمہوریہ ازبکستان کے نائب وزیر دفاع کی چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات جنرل ساحر شمشاد سے بحرین کے کمانڈر کی ملاقات، سکیورٹی امور پر گفتگو چیف آف آرمی سٹاف کا بہاولپور چھائونی کا دورہ چیف آف آرمی سٹاف کابنوں چھائونی پر خوارج کے ناکام دہشت گرد حملے کے بعد بنوں کا دورہ چیف آف آرمی سٹاف کا بہاولپور چھائونی کا دورہ چیف آف آرمی سٹاف سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ کی ملاقات سربراہ پاک فضائیہ کا سلطنت عمان کا دورہ  ازبکستان کے دفاعی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات  پی اے ایف کے دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز پر فضائی فائرمشقوں کا انعقاد ملتان کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کمانڈر کراچی کورکا پنوں عاقل، گابر، سوریاں اور رحیم یار خان کا دورہ ملٹری کالج جہلم میں اُردن کے طلبا کے وفد کی آمد ملٹری کالج جہلم میں کشمیر کے حوالے سے تقریب کی روداد آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ سرٹیفکیشن تقریب ۔ کمانڈر سدرن کمانڈ اور ملتان کور کا طلباء سے خطاب
Advertisements

ہلال اردو

قائد اعظم کادورۂ سیالکوٹ

جون 2022

 تحریک پاکستان  کا ا یک فیصلہ کن موڑ 
 مسلمانوں میں ایک نیا جوش و جذبہ پیدا  ہونے سے قیام پاکستان کی منزل قریب آپہنچی
یونینسٹ پارٹی  ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی 
اس کے دس ارکان اسمبلی نے اپنی جماعت چھوڑ کر آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت  اختیار کرلی

 مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال  نے پاکستان کا جو خواب دیکھا تھا اس کی آبیاری میں قائد اعظم محمد علی جناح   نے خداداد صلاحیتوں کا مظاہرہ کر تے ہوئے مسلمانوں کے لیے ایک الگ ملک حاصل کرنے میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ۔ تحریک پاکستان میں یوں تو مسلم اکثریت رکھنے والے ہر شہر اور قصبے نے اہم کردار ادا کیا لیکن جموں و کشمیر سے ملحقہ ہزاروں سال پرانی تاریخ رکھنے والے ضلع سیالکوٹ  اور اس کے شہریوں نے سپوت سیالکوٹ حضرت علامہ اقبال کے تصور پاکستان پیش کرنے سے لے کر تحریک پاکستان کو اس کے حتمی نتیجے تک  پہنچانے تک شہر اقبال سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگیوں نے نہ صرف اپنے شہرمیں بلکہ ہندوستان کے طول و عرض میں پھیلے شہر وں میں جاکر آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاسوں اور اس کی مختلف سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے کر اپنے ضلع کی بھرپور نمائندگی کی جبکہ سیالکوٹ کو آل انڈیا مسلم لیگ کا مضبوط گڑھ بنانے اور تحریک پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے، دامے، درمے اور سخنے حصہ ڈال کر پوری طرح سرخرو ہوئے۔ اس سلسلے میں شہر اقبال کے ممتاز دانشور اور محقق مرزا محمد ارشد طہرانی نے قائد اعظم کے دورہ سیالکوٹ کے عنوان سے شائع کردہ کتاب میں تحریک پاکستان میں ضلع سیالکوٹ کے کردار اور بانی پاکستان حضرت قائد اعظم  محمد علی جناح  کے دورہ سیالکوٹ کے دوران آل انڈیا مسلم  لیگ  کے صوبائی اجلاس کی کارروائی اور اس کے اثرات  پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔



یہ بات کسی دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ جس وقت پاکستان بنانے کی باتیں ہو رہی تھیں ایک طرف تو پنجاب کی انگریز نواز یونینسٹ پارٹی  آل  انڈیا مسلم لیگ کے لیے مشکلات پیدا کر رہی تھی اور اس کے وزیر اعظم  خضر حیات خان  مسلم لیگ  کے رکن ہونے کے باوجود پنجاب کو پاکستان کا حصہ بنانے کی شدید مخالفت کر رہے تھے جبکہ دوسری طرف  گانگریس اور تمام مسلم نیشلسٹ جماعتیں آل  انڈیا مسلم لیگ  کو مسلمانوں کی نمائندہ  جماعت  تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں تھیں۔ اس وقت سیالکوٹ مجلس احرار کا گڑھ تھا۔ مجلس احرار والے سیالکوٹ کو مدینة الاحرار کہتے تھے۔ ان حالات میں آل انڈیا مسلم لیگ کو اپنا پیغام عام لوگوں تک پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔
 لیکن  1946 کے عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ سیالکوٹ کی  مقامی قیادت کی طرف سے  مرکزی قیادت کو یہاں مدعو کر نے کی دوراندیشی پر مبنی دعوت نے سارا منظر ہی بدل کر رکھ دیا۔  
 ان عام انتخابات میں آل انڈیا مسلم لیگ کے لیے پنجاب میں کامیابی حاصل کرنا زندگی و موت کا مسئلہ بنا ہوا تھا ۔ یہاں آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر قائد اعظم محمد علی جناح  کی سوچ اور اعلیٰ حکمت عملی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنا انتہائی ضروری ہے جنہوں نے اس دعوت کو شرف قبولیت بخشا اور پنجاب کا صوبائی اجلاس کسی بڑے شہر کے بجائے مفکر پاکستان حضرت علامہ اقبال  کے آبائی شہر سیالکوٹ  میں رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ سیالکوٹ میں قائد اعظم کے دورہ کو ناکام بنانے کے لیے حکومتی یونینسٹ پارٹی نے مشکلات پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ اسی طرح مجلس احرار کے کارکنوں نے مسلم لیگی کارکنوں کے آگے مختلف طرح کی مشکلات پیدا کیں۔ کئی محلوں میں دنگا فساد اور مسلم لیگی کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔


قائد اعظم کے خطاب سے قبل ہی  سیالکوٹ  شیخ مولا بخش تالاب کا پنڈال عوام سے  کھچاکھچ  بھر چکا تھا اور پنڈال میں تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں بچی تھی جبکہ تالاب کے قریب سڑکوں ، مکانوں اور دکانوں کی چھتوں پر موجود ہزاروں کی تعداد میں پنڈال میں داخل نہ ہونے والے لوگوں کو اپنے عظیم قائد کا خطاب سنانے کے لیے آخری روز خصوصی طور پر لائوڈ سپیکروں کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔


 یونینسٹ سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے وزیر اعظم خضر حیات خان سے  ایک ہفتہ ( 20سے27اپریل) تک چلنے والے بے نتیجہ ختم  ہونے والے مذاکرات  کے  دوسرے ہی روز  وعدے کے مطابق قائد اعظم 28 اپریل1944ء کو سیالکوٹ تشریف لائے اور انہوں نے مسلسل تین دن (28 سے30 اپریل1944) سیالکوٹ میں قیام فرمایا ۔ مسلم لیگ صوبہ پنجاب کے سالانہ اجلا س میں بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی ۔ مرے کالج کا دورہ کرکے طلبہ سے خطاب کیا جبکہ کمپنی باغ سیالکوٹ کینٹ میں مسلم لیگ کی طرف سے دیئے جانے والے عصرانے میں شرکت فرمائی اور کارکنوں میں گھل مل گئے اور ان کی تحریک پاکستان کے لیے خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کے حوصلے بڑھائے۔
  اجلاس سیالکوٹ کی آخری نشست میں قائد اعظم نے جو خطاب کیا  وہ انگریزی میں تھا  لیکن  صدر اجلاس سردار عبدالرب نشتر نے  اس کا برمحل ، برجستہ، با محاورہ اور آسان فہم اردو ترجمہ کرکے جس حسن ترتیب، اثر انگیز انداز بیاں اور روانی  سے  قائد اعظم کے الفاظ وخیالات کو درست اور نہایت خوبصورت انداز میں پیش کیا اس سے پورا مجمع اَش اَش کر اٹھا ۔ کھلے اجلاس میں پہلے دو روز کے اخبارات میں کامیاب اجتماعات اور قائد اعظم کے شاہانہ استقبال کی خبریں اخبارات اور ریڈیو کے ذریعے ہندوستان کے طول و عرض میں پہنچیں تو جہاں جہاں سے ممکن ہو سکا اس آخری روز کے اجلاس میں لوگ پہنچ گئے۔ اس اجلاس کی عوامی سطح پر پذیرائی کی یہ زندہ مثال  ہے کہ قائد اعظم کے خطاب سے قبل ہی  سیالکوٹ  شیخ مولا بخش تالاب کا پنڈال عوام سے  کھچاکھچ  بھر چکا تھا اور پنڈال میں تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں بچی تھی جبکہ تالاب کے قریب سڑکوں ، مکانوں اور دکانوں کی چھتوں پر موجود ہزاروں کی تعداد میں پنڈال میں داخل نہ ہونے والے لوگوں کو اپنے عظیم قائد کا خطاب سنانے کے لیے آخری روز خصوصی طور پر لائوڈ سپیکروں کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔ صدرمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع سیالکوٹ خواجہ محمد طفیل کے سپاسنامہ کا جواب دیتے ہوئے قائد اعظم نے کہا کہ میں آپ کی طرح نوجوان نہیں ہوں لیکن آپ کی  نوجوان روح  اور جوش عمل نے  مجھے نوجوان بنا دیا ہے۔ گو میں  بوڑھا ہو چکا ہوں لیکن ان  نوجوان مسلم طلبہ  کے عزم ، ارادہ اور قربانی کے جذبہ کو دیکھ کر  میری بوڑھی رگوں میں بھی پرجوش  خون گردش کرنے لگا ہے اور قوم کی بیداری نے مجھے نوجوان بنا دیا ہے۔گزشتہ سال   ایمانداری سے جس طبقہ نے اس سیاسی جنگ میں میرا ہاتھ بٹایا ہے  وہ طلبہ کا طبقہ ہے۔ مجھے ان پر ہمیشہ اعتماد رہا ہے۔ تقریر کے اختتام پر قائد اعظم نے فرمایا کہ  سیالکوٹ کا یہ سیشن مسلم لیگ کے اجلاس لاہورسے کم اہم نہیں ہے۔یہاں ہم ایک قدم آگے بڑھا رہے ہیں  جو ایک دستوری قدم ہے۔ ہماری جنگ دستوری جنگ ہے۔ ہم اس جنگ کو جیت سکتے ہیں۔ اگر کل تمام89 مسلمان اراکین اسمبلی متحد ہو جائیں اور مسلم لیگ پارٹی میں شمولیت طے کر لیں  تو فیصلہ ہمارے حق میں ہو گا۔لیکن یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔اگر آپ کامیاب نہ ہوں اور تمام ارکان کو اپنے ساتھ نہ ملا سکیں تو کم از کم ہم اکثریت کو اپنے ساتھ لے آئیں اگر ایسا ہوا تو ہمارا مقصد حاصل ہو جائے گا۔ سیالکوٹ میں آپ کا جوش و خروش دیکھ کر میرا دل بڑھ گیا ہے اور میں کامیابی کے متعلق کوئی شبہ نہیں رکھتا۔ وہ دن دور نہیں جب آپ کو اپنی قربانیوں کا صلہ ضرور ملے گا۔ اہل سیالکوٹ کو مسلم لیگ  کے جھنڈے کے نیچے منظم کرنا چاہئے۔اس تمام علاقے میں مسلم لیگ کا نظام قائم کرنا چاہئے۔ اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان آگے بڑھیں اور دنیا کو اپنی تنظیم  اور بیداری سے قائل کر دیں  کہ آج کا مسلمان گزشتہ چھ یا سات سال پہلے کا مسلمان نہیں ہے جو آسانی سے دھوکہ کھا جائے۔ جو رویہ ان لوگوں نے اختیار کیا ہے اس کا نتیجہ انہیں جلد معلوم ہو جائے گا۔
 یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس شہر میں رونما ہونے والے واقعات کا فوری اثر  ریاست جموں و کشمیر پر بھی پڑتا تھا۔ کہنے کو تو یہ صوبائی کنونشن تھا لیکن اس میں پورے ہندوستان کی مسلم قیادت شریک ہوئی ۔اس کنونشن میں قائد اعظم محمد علی جناح کی بنفس نفیس شرکت نے کنونشن کی اہمیت کو مزید نمایاں کردیا ۔ ان کی ولولہ انگیز قیادت میں شہر میں نکلنے والے تاریخ ساز اور عظیم الشان جلوس نے  نہ صرف شہر کی سیاسی فضا کی کایا پلٹ کر رکھ دی بلکہ اس کی دھوم دھام  اور یہاں کے عوام میں پائے جانے والے جوش و جذبہ نے پورے ہندوستان میں ایک نمایاں تبدیلی پیدا کردی اور قائد اعظم کے پیغام کی باز گشت دور دور تک سنی گئی اور مسلمانوں کو نہایت جاندار پیغام ملا۔
 اجلاس سیالکوٹ کے دوران وزیر اعظم پنجاب خضر حیات خان کے ایک طرف مسلم لیگ کا رکن اور دوسری طرف یونینسٹ پارٹی کا سربراہ ہونے کے باوجود غیر جمہوری اور غیر دستوری طرز عمل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کی منظوری دی ۔یونینسٹ پارٹی کا لیبل اتار کر مسلم لیگ میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں پنجاب مسلم لیگ کے عہدے داران کی حتمی منظوری دی گئی جس کے مطابق نواب افتخار ممدوٹ کو صدر اور ممتاز محمد خان دولتانہ کو جنرل سیکرٹری بنایا گیا۔اجلاس سیالکوٹ کے دوران منظور کی جانے والی قراردادوں میں سردار شوکت خان کی پنجاب کی وزارت سے بلاجواز برطرفی پر قرارداد مذمت منظور کی گئی۔جناح خضر مذاکرات کے حوالے سے قائد اعظم کی اختیار کردہ حکمت عملی کی متفقہ توثیق کی گئی اور بطور صدر ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔بلوچستان کے نمائندے قاضی محمد عیسیٰ کی طرف سے پیش کردہ منظور کی جانے والی قرارداد میں حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق عربوں کے حقوق کا لحاظ رکھتے ہوئے فلسطین میں یہودیوں کا داخلہ بند کرائے۔ عربوں کی حق تلفی کا عمل فوراً روکا جائے  اور مسلمانوں کو حج کے موقع پر اپنے دینی شعارکی ادائیگی کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔ منظور کردہ قرارداد میں وزیر اعظم پنجاب خضر حیات خان کے مسلم لیگ کے خلاف معاندانہ رویہ کی مذمت کی گئی اور یہ قرار دیا کہ وزیر اعظم پنجاب خضر حیات خان نے جماعتی نظم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے اور پنجاب کونسل کے اجلاس میں پیش ہو کر اپنے مؤقف کی وضاحت کرنے سے بھی انکار کردیا ہے نیز مسلم لیگ کے خلاف حقائق کے برعکس بیان جاری کرکے محاذ آرائی کی صورت حال پیدا کردی ہے۔ لہٰذا آج کا یہ اجلاس اس رویّے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ 
  اس جلاس کی ایک بہت بڑی کامیابی کا  اندازہ صرف اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ  اجلاس کی کارروائی کے دوران ہی  دس یونینسٹ ممبران اسمبلی نے اپنی پارٹی چھوڑ کر قائد اعظم کا ساتھ دینے کا اعلان کرکے اجلاس کو چار چاند لگا دیئے۔ یہ بات قابل توجہ ہے کہ قائد اعظم کے اس خطاب کے بعد ایسا انقلاب برپا ہوا کہ پنجاب بھر کی رائے عامہ ملک خضر حیات خان اور ان کی پارٹی کے خلاف ہو گئی۔شہروں اور بڑے  بڑے قصبوں میں شدید ردعمل ہوا۔ ہر طرح کے سیاسی دبائو کے باوجودلوگ مسلم لیگ کی  طرف مائل ہو نا شروع ہو گئے اور تحریک پاکستان ایک دلچسپ اور فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گئی۔ پھر تاریخ نے دیکھا کہ اجلاس سیالکوٹ کے ثمرات کے طور پر صرف ایک ماہ بعد ہی ایک بہت بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک خضر حیات خان کی مسلم لیگ کی رکنیت ختم کرکے انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا۔  اجلاس سیالکوٹ کے ایک سال کے اندر اندر ہندوستان اور بالخصوص پنجاب کی سیاست یکسر تحریک پاکستان کے حق میں بدل گئی۔ گانگریس سمیت اور تمام مسلم نیشلسٹ جماعتیں جو آل انڈیا مسلم لیگ کو  مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت نہیں سمجھتی تھیں جون 1945 میں شملہ کانفرنس کے دوران قائداعظم کا یہ جرأت مندانہ اعلان کہ اگر یہ لوگ مسلمانوں کے مطالبہ پاکستان کو ہندوستان کے مسلمانوں کی اکثریت کا مطالبہ نہیں سمجھتے تو الیکشن کراکے دیکھ لیں،مخالفین پاکستان پر بجلی بن کر گرا اور مخالفین کے تمام ارادے خاک میں ملتے نظر آنے لگے۔
  اجلاس سیالکوٹ کی کامیابی کی وجہ سے پاکستان کا قیام عمل میں آنے میں صرف تین سال اور چار ماہ کی مسافت رہ گئی۔ 1945-46  کے عام انتخابات میں بھرپور کامیابی نصیب ہو گئی۔ وہ ضلع سیالکوٹ جہاں1935- 36کے عام انتخابات میں آل انڈیا مسلم لیگ  ایک سیٹ بھی جیتنے کی پوزیشن میں نہیں تھی اسی ضلع میں  1945-46 کے انتخابات میں چاروں نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ اجلاس سیالکوٹ1944 کے بعد پنجاب مسلم لیگ کا اس نوعیت کا کوئی اور اجلاس منعقد نہ ہوا۔ سیالکوٹ کایہی اجلاس پنجاب کی سیاست کا رخ مسلم  لیگ کے حق میں بدلنے کی  وجہ بن گیا اور قیام پاکستان کی نوید مسرت لے کر قائدین تحریک کو سرخرو کرکے کامیابی و کامرانی کا سبب بن گیا اور اپنی اہمیت منوا گیا۔ ||


مضمون نگار شعبہ صحافت سے منسلک ہیں۔
[email protected]