کریمل کسٹرڈ
کسٹرڈ تو ہر گھر میں بنایا جاتا ہے۔ ایک آسان اور جلدی بن جانے والی سویٹ ڈش کے طور پر امیر وغریب سبھی گھروں میں عام ہے۔ مگر کریمل کسٹرڈ ایک لذیذ سویٹ ڈش کے طور پرپیش کی جاسکتی ہے۔
اشیاء
مکھن (ایک کھانے کا چمچ (ایک اونس
شکر آدھا کپ
(دودھ (گرم دوکپ
(دودھ (ٹھنڈا 1/4کپ
انڈے کی زردی ایک عدد
ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ بھرے ہوئے
ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
ترکیب
مکھن گرم کرنے کے بعد شکر ڈالیں اور مزید گرم کریں حتیٰ کہ پگھل کر گولڈن براؤن ہو جائے۔ اب اس پر گرم دودھ ڈال دیں۔ 1
۔ ٹھنڈے دودھ میں کسٹرڈ پاؤڈر گھول لیں اور چٹکی بھر نمک بھی شامل کردیں۔میٹھی ڈشز میں ایک چٹکی نمک اور نمکین ڈشز میں چینی ذائقہ کو بڑھا دیتی ہے 2
اب کسٹرڈ کا یہ آمیزہ گرم دودھ میں شامل کرکے درمیانی آنچ پر پکائیں اور گاڑھا ہونے دیں۔ 3
انڈے کی زردی کو کانٹے سے پھینٹ کر کسٹرڈ کے نیچے سے آنچ بند کرکے گرم گرم کسٹرڈ میں زردی کو ڈال کر اچھی طرح ملا دیں۔ 4
ونیلا ایسنس بھی ڈال دیں۔ 5
شیشے کی خوبصورت ڈش میں ڈال کر اوپر کٹے ہوئے بادام چھڑک دیں۔ منفرد ذائقہ والا کسٹرڈ تیار ہے۔ 6
پلاؤ بالز
گھر میں بچا ہوا پلاؤ رکھا ہو تو اُسے نئی شکل دے کر یہ خوشنما ڈش تیار کرسکتے ہیں اور اور اگر پلاؤ نہیں ہے تو چکن کیوبز سے پلاؤ تیارکرسکتے ہیں۔ بغیر گوشت ڈالے ہوئے بھی۔
اشیاء
مکھن ایک اونس
پیاز ایک چھوٹی سی
چاول ایک پیالی
پلاؤ کیوبز یا چکن کیوبز دو عدد
انڈے دو عدد
موزیلہ چیز(Cheese) کیوبز کی صورت میں کاٹ لیں خشک بریڈ کرامز آدھاکپ
سفید تل تین کھانے کے چمچ
پار سلے یا سبز دھنیا باریک کٹا ہوا تین چائے کے چمچ
ترکیب
اگر گھر کا پلاؤ نہیں ہے تو مکھن میں باریک کٹا پیاز سُنہری کرکے دُھلے اور بھیگے ہوئے چاول ڈال کر فرائی کرکے کیوبز سے تیار کردہ ڈیڑھ کپ یخنی ڈال کر پلاؤ تیار کرلیں 1
پلاؤ کو ٹھنڈا کرنے کے بعد پھینٹے ہوئے انڈے پارسلے میں ملا دیں۔ 2
۔ پلاؤ کا چمچ بھر کے ہاتھ پررکھیں اور پنیر کی کیوب درمیان میں رکھ کے یعنی اس کے گرد پلاؤ کوwrap کرکے balls بنا لیں۔ 3
بریڈ کرامز اور سفیدتلوں کو مکس کرکے ایک کھلے پیالے میں ڈالیں۔ 4
پلاؤ کے بالز اس میں رول کرکے ٹرے میں رکھتے جائیں۔ 5
کڑاہی میں تیل گرم کرکے ان بالز کو ڈیپ فرائی کرکے گولڈن براؤن کرلیں۔ 6
ٹماٹو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔ 7
نوٹ : بریڈکرامز رول کرنے کے بعد وقت کی بچت کے طور پر ایک روز قبل بھی فریج میں رکھے جاسکتے ہیں۔
تبصرے