تھائی فِش املی کی چٹنی کے ساتھ
میں جب بنکاک میں ککنگ کورس کر رہی تھی تو اس دوران یہ ڈش سیکھی تھی۔ ٹیسٹ کے بعد میری تیار کردہ اس ڈش کو بہترین قرار دیا گیا تھا۔ ہر کلاس کے بعد تمام طلبہ کو عملی ٹیسٹ بھی دینا ہوتا تھا۔
اشیاء
گرام بغیر کانٹوں کی مچھلی کے ٹکڑے250
(کھانے کے دو چمچ املی کا گودا اور باریک کٹے ٹماٹر (چورا
(کھانے کے دو چمچ ٹماٹو کیچپ اور باریک کٹے پیاز (چورا
(کھانے کے دو چمچ چکن پاؤڈر اور باریک کٹے لہسن (چورا
ایک چائے کا چمچ اجی نوموٹو اور باریک کٹے ہرے دھنیا کی ڈنڈیاں دو چائے کا چمچ چینی
ایک چائے کا چمچ نمک
دو کھانے کے چمچ گرین چلی پیسٹ (املی کا گودا اور گرین چلی پیسٹ بوتلوں میں عام ملتی ہے) دو چائے کے چمچ آسٹڑساس
ترکیب
ایک انڈا پھینٹ کر پچاس گرام کارن فلور اور پچاس گرام میدہ میں حسبِ ضرورت پانی ملا کر مرکب بنا لیں۔ مچھلی کے برابر سائز کے ٹکڑوں پر پہلے میدہ چھڑکیں پھر اس مرکب میں ڈبو ڈبو کر ڈیپ فرائی کر لیں۔ پہلی بارہلکا ہلکا فرائی کر کے سفید سفید ہی نکال لیں۔ پھرتیل گرم کر کے دوبارہ فرائی کر کے براؤن کر لیں تاکہ کرسپ (crisp) رہے ۔ ساس(sauce) بنانے کے لئے تھوڑے سے تیل میں لہسن و پیاز ہلکا سا فرائی کریں جسے (sante)کہا جاتا ہے۔ اس میں چلی پیسٹ ڈالیں پھر بقایا تمام اجزا ڈال کر پکائیں۔ اس ساس کو بھی مچھلی فرائی کرنے سے قبل بنا لیں تاکہ گرم گرم مچھلی کو ساس کے ہمراہ پیش کر سکیں۔یا فش کو سرونگ ڈش میں ڈالیں اور اوپر یہ ساس (sauce) چھڑک دیں۔ مچھلی کو ڈش میں رکھ کے درمیان میں خوبصورت سے پیالے میں ساس (sauce) ڈال دیں اور چند پتے ہرے دھنیا کے سجا دیں۔ (میں اس ترکیب کو ڈبل کر کے بناتی ہوں) نوٹ: کسی بھی چیز کو تلنے سے قبل اگر خشک میدہ چھڑک لیا جائے تو Batter(آمیزہ) عمدگی سے کور ہو جاتا ہے۔ تھائی لینڈ میں ہرے دھنیا کی ڈنڈیاں اور جڑیں (roots)بھی ڈشز میں استعمال ہوتی ہیں جبکہ ہمارے ہاں ان کو تلف کر دیا جاتا ہے۔
(دیس سے(بالائی کوفتہ کری
بالائی کوفتہ کری بنانے کا طریقہ
یہ بے حد خوشنما اورذائقہ دار کوفتے عام گوشت کے کوفتوں سے منفرد بھی ہیں اور کم لاگت والے بھی۔ اتنے منفرد کہ دعوتوں کے موقع پر بھی انہیں بنا کر داد حاصل کی جا سکتی ہے۔
اشیاء
(آدھ کلو آلو (ابال کر Mashشدہ
دو باریک کٹی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا
ایک چائے والی چمچ باریک کٹی ادرک
ایک چائے والی چمچ سفید زیرہ پسا ہوا اور آدھی چمچ گرم مسالحہ پوڈر۔
میونیز یا بالائی (قدرے منجمد شدہ) حسب ضرورت۔
نمک حسب ذائقہ
ترکیب
پسے آلوؤں میں مندرجہ بالا مسالحے سوائے بالائی کے ملا کر بڑے سائز کے کوفتے بنا کر درمیان میں گڑھا بنا کر ایک کھانے کا چمچ بالائی یا میوینز بھر کر سطح ہموار کر لیں۔ دو انڈے پھینٹ کر کوفتوں کو dipکر کے بریڈ کرامز میں رول کر لیں اور پھر deep fryکر لیں تاکہ گولڈن ہو جائیں۔
کری کے لئے ترکیب
اشیاء
(ایک عدد کپ پیاز (کٹی ہوئی
دو چائے والی چمچ ادرک لہسن کی پیسٹ
(چار عدد ٹماٹر (کٹے ہوئے
ایک چائے والی چمچ لال مرچ پوڈر چار عدد سبز الائچی اور ایک تیزپتہ آدھ چائے والی چمچ گرم مسالحہ پوڈر نمک حسب ذائقہ
ترکیب
(کپ تیل یا گھی گرم کر کے پیاز گولڈن براؤن کر لیں پھر اس کو ٹماٹروں کے ساتھ باریک پیس لیں۔ (بلینڈر میں قدرے پانی شامل کر کے 3/4
واپس گھی میں پیاز ٹماٹر کی پیسٹ ڈال کر باقی مسالحے شامل کر کے بھونیں۔ ایک کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکا کے گریوی تیار کر لیں کہ گھی اوپر آ جائے۔
کھلی ڈش میں یہ گریوی ڈالیں اور اس میں فرائی شدہ بالائی کوفتے‘ ڈال دیں اور یہ اسی طرح پھیلے رہیں ایک دوسرے کے اوپر نہ آنے پائیں ہرادھنیا چھڑک کر پیش کریں۔
گرم گرم روٹی یا نان ساتھ رکھیں۔
نوٹ: گریوی پہلے تیار کر لیں تاکہ گرم گرم فرائی شدہ کوفتے فوراً ہی پیش کر سکیں۔
تبصرے