ہلال نیوز

پاک فوج کا ضلع غذر اور گھانچے میں مفت طبی کیمپوں کاانعقاد

گزشتہ دنوں پاک آرمی نے ضلع غذراورضلع گھانچے کے طبی عملے کی مدد اورتعاون کے ساتھ مفت طبی کیمپوں کا انعقاد کیا۔
ضلع غذرکی بالائی تحصیل پھنڈر کے ہیڈ کواٹرز پھنڈر میں دو روزہ طبی  کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ کیمپ کے دوران 450مختلف اقسام کی بیماریوں کے مریضوں کو ماہر ڈاکٹروں نے طبی امداد فراہم کی۔ مریضوں میں، 65 بچے،  174 خواتین اور 211 مرد شامل تھے۔  کیمپ میں 21مائنر سرجیکل پروسیجر بھی کئے گئے۔ 



 ضلع گھانچے کے ساتھ تحصیل چھوربٹ کے دوردراز گائوں تھون گموس میں ایک روزہ مفت طبی  کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ یہ  کیمپ پاک آرمی نے ضلع گھانچے کی انتظامیہ اورجی بی سکائوٹس کے ساتھ اشتراک سے منعقد کروایا۔ مریضوں میں، 516 بچے، 287خواتین اور232 مرد شامل تھے۔ کیمپ میں 48 لیبارٹری ٹیسٹ اور 18مائنر سرجیکل پروسیجر بھی کئے گئے۔ دونوں کیمپوں کے دوران ضرورت مند لوگوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں ۔ اس کے علاوہ مقامی سول ڈسپینسریوں کو بھی ادویات فراہم کی گئیں۔ مقامی لوگوں کو بیماریوں سے بچائو اور ذاتی حفظان صحت کے بارے میں آگاہی بھی دی گئی۔
 

یہ تحریر 120مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP