چکلالہ گریژن میں کرکٹ کو فروغ دینے اور اسلام آباد و راولپنڈی کے نوجوانوں کو کرکٹ کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ (نشان امتیا ز ملٹری )اورکمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا (ہلال امتیاز ملٹری) کی ذاتی دلچسپی اور کاو شو ں سے ایک انتہائی خوبصورت اور سٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ منصوبہ جنوری 2022 میں شروع ہوا اور جون 2022 میں چھ ماہ کے مختصر دورانیہ میں پایہ تکمیل تک پہنچا ۔1955 میں اس جگہ پر 501 سینٹرل ورکشاپ کا گر اؤنڈ تھا ۔ جس کی بنیاد میجر جنرل شاہد ( ماسڑ جنرل آف آرڈیننس) نے رکھی ۔اس گراؤنڈ کے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ اس میں بہت زیادہ علاقائی اور بین الاقوامی میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں 1980 کا ویلز کپ اسی گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا جس میں آسٹریلین ٹیم نے بھی حصہ لیااور1980-81میں انڈر 19 چیمپن شپ بھی اسی گراؤنڈ میں کھیلی گئی۔اب اس گراؤنڈ کا نام 501چکلالہ کی مناسبت سے 501 ورکشاپ کرکٹ گراؤنڈ سے تبدیل کر کے "چکلالہ کر کٹ گراؤنڈ "رکھا گیا۔اس گراؤنڈ کا باقاعدہ افتتاح چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ (نشان امتیاز ملڑی)نے 28ستمبر 2022 کو کیا ان یاد گار لمحات میں کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا (ہلال امتیاز ملٹری) بھی ہمراہ تھے۔
مزید براں نیشنل ہیرو ز محمد اکرم، شعیب اختر ، سہیل تنویر ، اور شاداب خان کو بھی اس گراؤنڈ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ چکلالہ کر کٹ گراؤنڈ میں وی آئی پی انکلوژر، کھلاڑیوں کیلئے چار اضافی ڈگ آوٹس ، ڈیجٹل الیکڑانک سکور بورڈکے ساتھ ساتھ پر یکٹس پچز بمعہ نیٹ اور سائیڈ سکرینز جیسی سہولیات میسر ہیں ۔
لیفٹنینٹ کرنل محمد ماجد مرزا
یہ تحریر 83مرتبہ پڑھی گئی۔