ہلال نیوز

ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی  چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل موسیٰ اوسیور نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر خصوصی زور دینے کے ساتھ باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا  ''ہم ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات جس کی جڑیں تاریخ میں گہری اور ہماری ثقافتی اور مذہبی وابستگیوں سے جڑی ہوئی ہیں، کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔'' دونوں فریقوں نے خاص طور پر تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا بھی عہد کیا۔




 

یہ تحریر 161مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP