ہلال نیوز

اٹلی کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات

گزشتہ دنوں اٹلی کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل Giuseppe Cavo Dragone نے جنرل ندیم رضا ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ 
ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور بشمول د فاع اور سیکورٹی خصوصاً دفاعی پیداوار کے شعبے میں  تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔



 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اس بات کو دہرایاکہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان امن، دفاع اور سلامتی سے متعلق تمام اہم امور پر ہم آہنگی پر مبنی دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔
 جنرل ندیم رضا نے کہا کہ دفاعی تعاون سمیت متعدد شعبوں میں موجودہ تعلقات کو وسعت دینے کی بہت گنجائش ہے۔



 اٹلی کے چیف آف دی ڈیفنس سٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ایڈمرل Giuseppe Cavo Dragone کو پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
 

یہ تحریر 150مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP