ہلال نیوز

فورس کمانڈر گلگت  بلتستان کاسیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

گزشتہ دنوں فورس کمانڈر گلگت  بلتستان نے سیلاب سے متاثرہ علاقے درمدر اور ضلع غذر کا دورہ کیا۔ فورس کمانڈر نے سیلاب متاثرین کی دادرسی کی اور نقصان کا جائزہ لیا۔ متعلقہ حکام نے فورس کمانڈر کو امدادی اقدامات پر تفصیلی بریفینگ دی۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور جی بی ڈی ایم اے کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر متاثرین میں ریلیف پیکج تقسیم کیا گیا اور طبی امداد کی رسد کو یقینی بنایا گیا۔ فورس کمانڈر نے متعلقہ حکام کو تمام سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی۔


یہ تحریر 313مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP