ہلال نیوز

سربراہ پاک فضائیہ سے اٹلی کی مسلح افواج کے  چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف کی ملاقات

گزشتہ دنوں سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے آج اٹلی کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس جنرل اسٹاف ایڈمرل جوزیپے کوو درگونے، جو پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ 



ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر خصوصی زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی وسکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تعامل سے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید تقویت ملی ہے اور دونوں فریقین کے مابین باہمی مفاہمت اور تعاون میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے اٹلی اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں دونوں معززین نے تربیت اور خود انحصاری سمیت دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا.

یہ تحریر 606مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP