گزشتہ دنوں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینج میں 144 سیلف پروپیلڈ ایئر ڈیفنس اور 23 سندھ رجمنٹ کی پری انڈکشن ٹریننگ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈکور نے ٹروپس سے بات چیت کی اور ان کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
مزید برآں کمانڈر سدرن کمانڈ نے خیرپور ٹامیوالی میں 52کیولری کی فیلڈفائرنگ کا معائنہ بھی کیا اور یونٹ کے پیشہ ورانہ معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ تحریر 242مرتبہ پڑھی گئی۔