ہلال نیوز

کمانڈر منگلا کورکا جنگی مشقوں کا معا ئنہ

گزشتہ دنوں کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے جہلم کے قریب ٹِلہ فیلڈ فا ئرنگ رینجز میں جاری فیلڈ فا ئر اور جنگی مشقوں کا دورہ کیا۔ان مشقوں میں آرمرڈ ،آرٹلری اور انفنٹری دستوں نے حصہ لیا۔جنرل آفیسرکمانڈنگ 37  ڈ ویژن اور 6 آرمرڈ ڈویژن نے کورکمانڈر کا استقبال کیا اور جاری مشقوں کے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پرکورکمانڈر نے افسروں اورجوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان  مشقوں کابنیادی مقصدافسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں کسی بھی جنگی صورتحال اور در پیش چیلنجز کے پیش نظراضافہ کرنا ہے۔ کور کمانڈر نے افسروں اور جوانوں کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔



 

یہ تحریر 150مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP