ہلال نیوز

کمانڈر بہاولپور کور کا 92 ای ایم ای  بٹالین اور ڈی ایچ اے کا دورہ

گزشتہ دنوں کورکمانڈر بہاولپور کورلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے 92 ای ایم ای بٹالین کا دورہ کیا۔اس موقع پرکور کمانڈر کو الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرز بٹالین کے زیر استعمال ملٹری ایکویپمنٹ اور منٹیننس پر تفصیلاً بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈر بہاولپور کور نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنگی سازوسامان کو ہر وقت تیار حالت میں رکھنا انتہائی ضروری ہے تاکہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے بروقت کاروائی کی جا سکے۔مزید کہ جنگی سازوسامان کی دیکھ بھال ایک پیشہ ور سپاہی کا فرض بھی ہے اور فخر بھی۔ مزید براں مسلسل محنت ،پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ ایثار و شجاعت سپاہی کی میراث ہے اور اسی میں اس کی عزت پنہاں ہے۔آخر میں کورکمانڈر نے یونٹ کے اعلی پیشہ ورانہ معیارکوسراہا۔



اس کے علاوہ کمانڈر بہاولپور کورلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے ڈی ایچ اے بہاولپور کا دورہ کیااور نئے تعمیرشدہ آفس کی عمارت ،کمپلیس ڈویلپمنٹ ورک سیکٹر اور مسجد کا افتتاح کیا۔ دورے کے دوران کورکمانڈر کو ڈی ایچ اے میں زیر تعمیرتمام  پروجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
 

یہ تحریر 351مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP