ہلال نیوز

کمانڈر پشاورکور کاشمالی وجنوبی وزیرستان کا دورہ

گزشتہ دنو ں کما نڈر پشاور کو ر لیفٹیننٹ جنر ل فیض حمید نے ضلع شما لی وزیر ستان و جنو بی وزستان کا دورہ کیا ۔ دوروں کے دوران مقامی کما نڈر ز نے کور کمانڈر کوعلاقے کی سکیورٹی صورتحال ، تعمیر و ترقی کے لیے کی جانے والی کو ششوں اور آپر یشنل تیا ریوں کے با رے میں تفصیلی بر یفنگ دی ۔ اس مو قع پر افسر وں اور جوانوں سے با ت چیت کر تے ہوئے کمانڈر پشاور کور نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان علا قوں میں حا صل کیے گئے امن کو تباہ کر نے نہیں دیں گے۔ پا ک فوج اپنی سر حدوں کی حفا ظت کو یقینی بنا نے کے لیے پر عزم ہے۔



کمانڈر پشاور کورنے اس مو قع پر قبائلی عما ئد ین سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ آپ کے علا قے میں قیامِ امن ، تر قی و خوشحالی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے ۔ جر گے میں افغا نستان سے متا ثر ین کی واپسی ، دو طرفہ تجا رت بڑھانے اور انڈسٹر یز بنا نے سمیت علا قے کی تر قی اور دیگر مسا ئل پر بھی با ت چیت ہو ئی۔
دوروں کے دوران انسپکٹر جنرل فرنٹیئرکور (سائوتھ) میجر جنرل محمد منیر افسر، جنرل آفیسر کمانڈنگ میران شاہ میجر جنرل محمد نعیم اختر اور مقامی کمانڈرز بھی کورکمانڈر کے ہمراہ تھے ۔
 

یہ تحریر 157مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP