ہلال نیوز

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے  سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

گزشتہ ونوں سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فایض بن حامد الرویلی (General Fayyzalh Bin Hamed Al Rowaili)نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں جانب سے فوجی رابطوں اور تعاون کو مزید وسعت و استحکام دینے پر زور دیا گیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، باہمی دفاعی صورتحال، سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی اور خطے کی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک عظیم تاریخ کے حامل ہیں اور اس بھائی چارے کو مزید فروغ دیا جائے۔



اس موقع پر سی جے سی ایس سی نے کہا کہ دونوں ممالک  قریبی فوجی اور سٹریٹجک تعاون کے حصول میں تمام قومی و بین الاقوامی مسائل پر ایک مشترکہ تاثر رکھتے ہیں۔
معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ، قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔ قبل ازیں آمد کے موقع پر تینوں افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
 

یہ تحریر 110مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP