ہلال نیوز

یومِ دفاع و شہداء کی تقریبات

منگلا
منگلا گیریژن میں یوم دفاع وشہداء پا کستان نہایت عزت واحترام کے ساتھ منا یا گیا۔ دن کا آغاز قران خوانی سے ہوا جس کے بعد وطن عزیز کے مضبوط دفاع اور اس کے لئے جان نثار کر نے والے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں مانگی گیئں۔منگلاگیریژن میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 6آرمڈ ڈو یژن میجر جنرل راشد محمود نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔تقریب میں افسروں، سردار صاحبان اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔



پشاور
 یومِ دفاع و شہداء پاکستان کے مو قع پر ہیڈ کوارٹر پشاور کور میں یاد گار شہداء پر ایک مختصر اور پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے یادگار شہداء پر حاضری دی،  پھو لو ں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فا تحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر پاک فو ج کے چاق چو بند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی بھی پیش کی۔



کوئٹہ
 کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے یوم شہداء کے موقع پریادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
بعدازاں یوم شہداء کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں شہداء کے لواحقین اور کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء اور شہداء کے لواحقین سے بات کرتے ہوئے کمانڈر کوئٹہ کور کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں وطن عزیز کی تاریخ کا سنہرا باب ہیں اور ان کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔



ملتان
 یوم دفاع و شہداء کے موقع پر کور ہیڈکوارٹرز ملتان میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جی او سی ون آرمرڈ ڈویژن میجر جنرل ظفر اقبال مر وت نے اس موقع پر یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں سینیئر فوجی افسران، جی سی اوز اور جوانوں نے کرونا ایس او پیز کے تحت شرکت کی۔



کراچی
 یومِ دفاع کے موقع پر کمانڈر کراچی کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے مزارِ قائد پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔



َٔکمانڈر منگلا کور کا سی ایم ایچ کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنر ل شاہین مظہر محمود نےCMHمنگلا کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ٹروما ر یسپشن سینٹر (RC)کا افتتاح کیا۔ دورے کے دوران کمانڈنٹ سی ایم ایچ نے کمانڈرمنگلا کو ر کو ٹروما ر یسپشن سینٹر کے متعلق بریفنگ دی۔ ٹروما ریسپشن سینٹر7 بیڈز پر مشتمل ہے۔جہاں پرپیشہ ورانہ میڈ یکل سپیشلسٹ جدید آلات کی مدد سے ایمر جنسی مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔اس موقع پر کور کمانڈر نے جدید آلات کا معا ئنہ کیا اورکہا کہ ٹروما ر یسپشن سینٹر کے قیام سے منگلا اور گرد و نواح کے علاقے کے مر یضوں کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔



 

یہ تحریر 90مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP