ہلال نیوز

ہمارے شہداء ہمارا فخر

عباس شہیدایس آر ای کا سنگ ِبنیاد

گزشتہ دنوں پی این اے ڈی ماڑی پو رمیں سیلرز کی رہائشی کالونی کا سنگِ بنیاد رکھا گیا جس کو عباس شہید ایس آر ای کا نام دیا گیا۔یاد رہے کہ شہید محمد عباس خان ملک، قوم اور پاک بحریہ کا ایک عظیم سپوت تھا جس نے پی سی ہوٹل گوادر پر حملہ کر نے والے دہشتگر دوںکا مردانہ وار مقابلہ کر تے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے دشمن کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملایا ۔
167 ایکڑ رقبے پر مشتمل اس عظیم الشان اور جامع منصوبہ کا سنگ ِبنیاد پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رکھا۔اس موقع پر محمد عباس خان شہید کے والدِ محترم کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
عباس شہید ایس آر ای میں تمام بنیادی سہولیات مہیا کر نے کے لئے باقاعدہ طور پرمنصوبہ بندی کی گئی جس کے لئے نامور تعمیراتی اداروں سے مدد لی گئی ہے۔ ٹائون پلاننگ میں جدید دور کی تمام رہائشی سہولیات کو ملحوظ ِخاطر رکھا گیا ہے جس میں جامع مسجد ،قرآن اکیڈمی، کالج، کمیونٹی سینٹر، کمرشل ایریا، کھیلوں کے میدان کے علاوہ کشادہ سڑکیں ، بڑے اور چھوٹے پارک، گھروں کے سامنے سبزہ اور پارکنگ کی سہولیات قابلِ ذکر ہیں۔ 
اس ایس آر ای کو چار زونز میں تقسیم کیا گیاہے۔ ابتدائی طور پر نیول ہیڈ کوارٹرز نے ایک زون کے لئے 23 بلاکس کی منظوری دی ہے جس میں تین کمروں پر مشتمل فلیٹس کے 13 بلاکس اور دو کمروں پر مشتمل فلیٹس کے 10 بلاکس شامل ہیں۔ ہر بلاک 8  عدد فلیٹس پر مشتمل ہو گا اور اس طرح کل 184 فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے ۔ منصوبے کی تکمیل پر عباس شہیدا یس آر ای 3664  فلیٹس پر مشتمل ہو گی۔

یہ تحریر 117مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP