ہلال نیوز

ہمارا امن اور استحکام افسران اورجوانوں کی  عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ جنرل قمرجاوید باجوہ

جنرل ہیڈکوارٹرز میںتقریبِ تقسیمِ اعزازات کا انعقاد
گزشتہ دنوں جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں تقریبِ تقسیم اعزازات کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے عسکری عملے میں آپریشنز کے دوران جرأت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والوں میں ملٹری اعزازات تقسیم کئے۔
تقریب میں 35 افسران کو ستارۂ امتیاز (ملٹری)، 36 افسران اور جوانوں کو  تمغۂ بسالت اور 7 سپاہیوں کو یو این میڈل سے نوازا گیا۔ شہداء کے میڈل اُن کے لواحقین نے وصول کئے۔ شہداء اور غازیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ ہمارا امن اور استحکام ان افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے اور یہی ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے بڑا اور کوئی عظیم مقصد نہیں ہوسکتا کہ کوئی اپنے وطن کے لئے جان قربان کردے۔ ہمارے ان شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ تقریب میں غازیوں اور شہداء کے لواحقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔



 

یہ تحریر 22مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP