ہلال نیوز

گلگت  بلتستان میں یومِ دفاعِ پاکستان پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا 

 ملک بھر کی طرح یومِ دفاعِ پاکستان گلگت  بلتستان میں بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب گلگت میںمنعقد ہوئی۔ جہاں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمیں غذرمیں کارگل کے ہیرو شہید لالک جان کے مزار پر بڑی تقریب کا انعقادبھی کیا گیا۔ اس اہم تقریب کے مہمان خصو صی فورس کمانڈرناردرن ایریاز میجر جنرل احسان محمود خان تھے۔ انھوں نے کارگل کے ہیرو شہید لالک جان کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پاک آرمی کے ایک چاق چوبند دستے نے شہید لالک جان کے مزار پر سلامی دی۔ اپنے خطاب میں فورس کمانڈر ناردرن ایریا میجر جنرل احسان محمود خان نے کہاکہ6 ستمبر قومی تاریخ کا ایک یاد گار دن ہے، پاکستانی قوم اور افواج پاکستان مادر وطن کے دفاع کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ لالک جان شہید نشان حیدر نے وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی۔ گلگت  بلتستان شہداء کی سرزمین ہے۔ گلگت  بلتستان کا ایک ایک کونہ ہمارے لئے مقدس ہے جو شہداء کے خون سے سینچا ہوا ہے۔ اﷲ پاک ہمیں اپنے شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اور ملک کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کی عظیم موت عطا فرمائے۔ اس دوران فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان نے شہید لالک جان کے ورثاء اور تقریب کے افراد سے بھی ملاقات کی۔ گلگت  بلتستان کا ضلع غذر خطہ کا وہ علاقہ ہے جس کو وادٔ شہداء کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ کارگل وار میں غذر کے ایک سو ایک جوانوں نے ملک کے گلشن کی آبیاری کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور چالیس جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا گیا۔ یہاں کے ہر گائوں میں ہر شہید کے مزار پر سبز ہلالی پرچم لہراتاہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کے جوانوں نے جنگ کے میدان میں اپنی بہادری کی وہ لازول داستانیں رقم کی ہیں جس کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ یوم دفاع کے موقع پر آئی ایس پی آر نے آئیں چلیں شہید کے گھر کا جو سلوگن جاری کیا تھا، گلگت  بلتستان میں بھی سول سوسائٹی اور پاک آرمی کے جوان شہداء کے گھر پہنچے۔ اس موقع پر شہداء کے ورثاء کوگلدستے اور سبز ہلالی پرچم پیش کیا گیا ۔                         
    (رپورٹ: دردانہ شیر)
 


یہ تحریر 136مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP