ہلال نیوز

گلگت  بلتستان سکاؤٹس نے چیئرمین جوائنٹ  چیفس آف سٹاف کمیٹی الپائین سکی کپ جیت لیا

گزشتہ دنوں پی اے ایف سکی ریزورٹ نلتر میں منعقدہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی الپائین سکی کپ میں وقار جونیئر کی سلالم اور جائینٹ سلالم کیٹیگریز میں شاندار کاردگردگی کی بدولت گلگت  بلتستان سکائوٹس نے الپائین سکی کپ جیت لیا۔ وہ دونوں کیٹیگریز میں بھرپور فارم میں نظر آئے اورایک طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ سلالم کیٹیگری میں پاک فضائیہ کے سابقہ اولمپئین محمد عباس نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا۔ اسی کیٹیگری میں گلگت  بلتستان سکائوٹس کے وقار جونیئر نے چاندی جبکہ پاک آرمی کے نور محمد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ جائینٹ سلالم کیٹیگری میں گلگت  بلتستان سکائوٹس کا پلہ بھاری رہا جس میں وقار جونیئر کے طلائی تمغے کے علاوہ چاندی اور کانسی کے تمغے بھی گلگت  بلتستان سکائوٹس کے سجاد احمد اور وقار عظیم نے اپنے نام کئے۔ 



پاک فضائیہ،پاک آرمی، گلگت بلتستان سکائوٹس، سوات، پنجاب،  بلوچستان، سندھ، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، ہائیر ایجوکیشن، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور الپائن کلب کی ٹیموں نے اس ایونٹ میں شرکت کی۔
 

یہ تحریر 195مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP