ہلال نیوز

کیڈٹ کالج کوہلو

مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے 5 اگست کے اقدام کے بعد جہاں پورے ملک میں غم و غصے کی ایک لہر پائی جاتی ہے اور عوام احتجاجی مظاہروں اور جلسوں کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں وہاں کیڈٹ کالج کوہلو میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان کے جھنڈے ہاتھوں میں لہراتے ہوئے پاکستان زندہ باد اورکشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی گونج اور مہک سے فضائوں کو مہکایا۔
 یکجہتی کشمیر ریلی یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کا حصہ تھی۔ اس میں کمانڈنٹ میوند رائفلز (Maiwind Rifles)کرنل ہمایوں اسلم، ونگ کمانڈر بارکھان لیفٹیننٹ کرنل اسد، ڈپٹی کمشنر کوہلوعبداﷲ کھوسو، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلباء کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔ آزادی کی اہمیت اور سلگتے ہوئے کشمیر کی کیفیت پر تقاریر، قومی نغموں اور ٹیبلو کے ذریعے طلباء نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ مہمانان خصوصی، علاقائی معتبرین، معزز والدین اور دیگر سکولز سے آئے ہوئے طلباء اپنی دلچسپی اور خوشی کا اظہار تالیوں کی گونج سے کرتے رہے۔
مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ میوند رائفلز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کہ قومی یکجہتی اور ملک کی ترقی کا راز بلوچستان کی ترقی میں پوشیدہ ہے۔ بلوچستان کی حیثیت ملک کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ بلوچستان کی ترقی اور امن سے پاکستان کی ترقی اور امن وابستہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوہلو نے کیڈٹس کی منظم اور بامقصد سرگرمیوں کی تعریف کی اور کہا کہ کیڈٹ کالج کوہلو پاکستان سے محبت کا ایک عملی نمونہ دکھائی دے رہا ہے۔
پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل رضا خان تنولی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ان طلباء کو دیکھ کر ہمارا سرفخر سے بلند ہونا چاہئے کہ یہ بچے اس وطن کے مستقبل کے محافظ ہیں ان کی یومِ آزادی پاکستان اور یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت ان کی وطن سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یاد رہے کہ کیڈٹ کالج کوہلو کا قیام 2016 میں ہوا لیکن کالج کی باقاعدہ سرگرمیاں پرنسپل ناصر مراد اور عبدالخالق کی سربراہی میں اکتوبر 2018 میں شروع کی گئیں۔



 

یہ تحریر 67مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP