ہلال نیوز

کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں سیکٹر ہیڈکوارٹر ساؤ تھ کی خصوصی خدمات

 سیکٹر ہیڈ کوارٹر سائوتھ کی جانب سے ٹانک اور اس کے مضافاتی علاقوں میں  کھیلوں کی سرگرمیوں کو دوام بخشنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس سے ایک طرف کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں تو دوسری طرف طلبا اور نوجوان کھلاڑیوں کو گھروں کی دہلیز پر کھیلوں کا سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔



سیکٹر ہیڈ کوارٹر سائوتھ کے تعاون اور سیکٹر کمانڈر سائوتھ بریگیڈئیر نیک نام بیگ کی خصوصی دلچسپی سے ٹانک میں کھیلوں کے میدان آباد ہوچکے ہیں جہاں پر نوجوان نسل بڑھ چڑھ کر کھیلوں میں حصہ لے کر نہ صرف اپنا اور علاقے کا نام روشن کرنے کے قابل ہو رہے ہیں بلکہ سیکٹر کمانڈر سائوتھ کی زیر نگرانی سرکاری سکولوں کے طلبااور نوجوان کھلاڑیوں میں خصوصی طور پر فٹبالوں کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے اور اب تک کئی ہزار سے زائد فٹبال تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں سیکٹر ہیڈ کوارٹر میں سیکٹر کمانڈر سائوتھ نے ایک تقریب میں ٹانک کے نوجوان کھلاڑیوں میں فٹبال تقسیم کئے، اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ رجمنٹ لیفیٹننٹ کرنل شیر عالم بھی موجود تھے۔ کھیلوں کے سامان کی تقسیم کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ سیکٹر کمانڈر سائوتھ کی جانب سے علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اٹھا ئے جانیوالے اقدامات پر ہم ان کو اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے اچھے اقدامات کی بدولت آج ٹانک میں امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں جس سے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے دوررس نتائج سامنے آئیں گے۔ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے اقدام پر نوجوان کھلاڑیوں نے آئی جی ایف سی سائوتھ میجر جنرل عمر بشیر،سیکٹر کمانڈر سائوتھ بریگیڈئیر نیک نام بیگ اور کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ رجمنٹ لیفٹیننٹ کرنل شیرعالم کی تعریف کی اور ان کے اقدامات کو سراہا۔ 
 (رپورٹ : جاوید آرائیں)
 

یہ تحریر 65مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP