ہلال نیوز

کور آف آرمی ائیر ڈیفنس کے کرنل کمانڈنٹ کی تعیناتی کی تقریب

گزشتہ دنو ں آرمی ایئرڈیفنس سنٹر ملیر کینٹ میں آرمی ایئر ڈیفنس رجمنٹ کے نویں کرنل کمانڈنٹ کی تعیناتی کی تقریب منعقد ہوئی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آرمی ائیر ڈیفنس رجمنٹ کے پہلے کرنل ان چیف جنرل احسان الحق (ریٹائرڈ) نے لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان کو آرمی ائیرڈیفنس رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے رینک لگائے۔تقریب میں تینوں افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
آرمی چیف نے نئے ہتھیاروں خصوصاً ایل وائے۔٨٠ اور ایف ایم۔٩٠ کی آرمی ائیر ڈیفنس رجمنٹ میں شمولیت کو ملک کے فضائی دفاع کے لئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے آرمی ائیرڈیفنس رجمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں انتہائی قلیل مدت میں پیشہ ورانہ مہارت کی بنا پر پاک فوج کی ایک جدید ترین اور اہم آرم بننے پر مبارکباد دی۔



 

یہ تحریر 100مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP