ہلال نیوز

کمانڈ ر پشاور کور کا دورہ ٔجنوبی وزیرستان

گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مولے خان سرائے میں محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سٹی ایجوکیشن کے قیام کا سنگ بنیاد رکھا۔ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت سے انکار ممکن، نہیں قوموں کی ترقی اور خوشحالی میں تعلیم بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج قبائلی عوام کے ساتھ مل کر ان کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ تقریب میںآئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عابد لطیف اور قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



 

یہ تحریر 202مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP