ہلال نیوز

کمانڈر گوجرانوالہ کور کی گجرات کے بہادر بچے احمد علی سے ملاقات

گزشتہ دنوں کمانڈر گوجرانوالہ کور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے احمد علی، جس نے کمال بہادری سے اپنی سائیکل سے ڈاکوئوں کا راستہ روکا اور ان کو پکڑنے میں مدد کی، سے ملاقات کی۔ یاد رہے کہ احمد علی جس کی عمر 13 سال ہے، آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے اور ضلع گجرات سے تعلق رکھتا ہے۔



دوران ملاقات کور کمانڈر نے احمد علی کی بہادری اور جرأت کی تعریف کی اور ان کو نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔اس کے علاوہ احمد علی کو نقد انعام اور تحائف سے نوازا اور آرمی پبلک سکول میں مفت تعلیم اور بوائز ہاسٹل میں رہائش کا بھی اعلان کیا۔

یہ تحریر 277مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP