ہلال نیوز

کمانڈر پشاور کور کا دورہ شمالی وزیرستان 

گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ضلع شمالی وزیرستان  کا دورہ کیا اور عید الفطر کا  دن پاک افغان سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ گزارا۔ انہوں نے افسروں اور جوانو ں کے ساتھ نماز ادا کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی اور ان کے بلند حوصلے اور مادر وطن کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ 



کور کمانڈرنے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو ان  علاقوں میں حاصل کیے گئے امن کو تباہ نہیں کرنے دیں گے۔  پاک فوج اپنی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے،  اس کے علاوہ انہوں نے دتہ خیل بازار کا بھی دورہ کیا اور قبائلی عمائدین اور نوجوانوں سے عید ملی اور ان کے مسائل سنے ۔
اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ میران شاہ میجر جنرل نعیم اختر اور لوکل کمانڈرز بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔
 

یہ تحریر 253مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP