گزشتہ دِنوں کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے گوجرانوالہ گیریژن کا دورہ کیا۔ دورے کے دورا ن جی او سی 6آرمر ڈ یو میجر جنرل عبدُالمُعید نے کور کمانڈر کو ٹینک وی ٹی فور(Tank VT-4) کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ جدید ترین ٹینک پروٹیکشن، فائرپاوراور نقل و حرکت کا حامل ہے۔ اس کے علاوہ ایک سیمنار کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں کورکمانڈر کومختلف جنگی مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس مو قع پر کور کمانڈر نے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیچیدہ اور جدید ٹیکنالوجی کی ساتھ تربیت انتہائی ضروری ہے۔وی ٹی فورپاکستان اور چین کے سٹرٹیجک تعاون کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے۔اس کی شمولیت سے فارمیشنز کی جنگی استعداد بڑھے گی۔
یہ تحریر 112مرتبہ پڑھی گئی۔