ہلال نیوز

کمانڈر ملتان کور کا 70 ای ایم ای بٹالین کا دورہ

 گزشتہ دنوں کمانڈرملتان کور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف نے 70 ای ایم ای بٹالین کا دورہ کیا۔ جہاں پر انہوں نے ٹینکوں کی مرمت کے سلسلے میں Facility"  Deep Maintenance " کا افتتاح کیا۔ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس کے تحت ٹینکوں کی کم سے کم لاگت میں مقامی سطح پر دیکھ بھال اور مرمت کی جا سکے گی۔ اس سے نہ صرف ٹینکوں کی حالت بہتر ہو گی بلکہ میدانجنگ میں بہتر انداز میں کارگر ثابت ہوںگے۔ اس سہولت کو استعمال کرنے والے عملے کی ٹینکوں کے بارے میں معلومات اور تیکنیکی تربیت میں بھی بہتری آئے گی۔ 




"  Facility  Deep Maintenance"  ٹینکوں کے فلیٹ کی مکمل دیکھ بھال اور مرمت کی صلاحیت رکھتا ہے ۔یہ سہولت ٹینکوں کو بہترین حالت میں رکھنے اورجنگ کے دوران ٹینکوں کی افادیت بڑھانے میںمعاون ثابت ہوگی۔ دورے کے دوران کور کمانڈر نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
 

یہ تحریر 143مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP