ہلال نیوز

کمانڈر راولپنڈی کور کا ایل او سی کا دورہ

 گزشتہ دنوں کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے ایل او سی کے مختلف سیکٹرز نوسہری ،ڈونگی، جڑی کس اور خنجر کا دورہ کیا ۔انہوں نے مختلف مقامات پر تعینات جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا ۔ ان دوروں کے دوران کور کمانڈر کو دفاعی تیاریوں اور موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ 



کور کمانڈرنے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کی جرأت وبہادری اوربلند حوصلے کی تعریف کی اور اپنے مقصد پر گامزن رہنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہا کہ حالات کیسے بھی ہوں ہماری سپاہ کا عزم ہمیشہ بلند رہتا ہے اور افسر و جوان دشمن کو داندان شکن جواب دینے کیلئے ہمہ  وقت تیار رہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف مسلم کشمیری بھائی  آباد ہیں جن کی حفاظت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے  ہمیں محتاط طریقے سے دشمن کی مذموم کارروائیوں کا جواب دینا پڑتا ہے۔ انہوں نے سویلین آبادی کو محفوظ رکھنے کے لئے بنائے گئے بنکرز کے معیارپر بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں مزید اقدامات بھی کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے حالات مزید بہتر ہو نے کی توقع ہے۔کمانڈر راولپنڈی کور نے آرمی کی طرف سے کرونا کے خلاف کئے گئے اقدامات کو بھی سراہااور مختلف علاقوں میں آرمی کی طرف سے کی گئی شجر کاری مہم کی بھی تعریف کی۔
 

یہ تحریر 55مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP