ہلال نیوز

کمانڈر بہاولپور کور کا 546 الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرز بٹالین کا دورہ 

گزشتہ دنوں کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے546 الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرز بٹالین کا دورہ کیا ۔اس موقع پر کورکمانڈر کو یونٹ کے زیر استعمال ملٹری ایکویپمنٹ پر تفصیلاًبریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈر نے یونٹ میں موجود مختلف قسم کے جنگی آلات کی مرمت کرنے والے سیکشن کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے ٹروپس کی پیشہ ورانہ علمی اور عملی قابلیت کو سراہا اور ملٹری آلات اور سازوسامان کو جنگ کے لئے ہمہ وقت تیار رکھنے کی تلقین بھی کی۔


یہ تحریر 22مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP