ہلال نیوز

کمانڈر بہاولپور کور کا فورٹ عباس اور مروٹ کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈربہاولپورکورلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے فورٹ عباس اور مروٹ کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران ،کمانڈر نے بین الاقوامی سرحد پر تعینات جوانوں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر کور کمانڈرکو آپریشنل تیاری اور دفاعی مورچوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ جوانوں کی تربیت کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔ سرحدی علاقوں میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کے دوران ، کور کمانڈر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہماری سرحدوں کا دفاع ہماری اولین ذمہ داری ہے اور ہمیں اس مقصد کوحاصل کرنے کے لئے ثابت قدم رہنا چاہیے ۔اس سلسلے میں معیاری تربیت ،جنگی سازوسامان کی تیاری کے ساتھ ساتھ دفاع بھی انتہائی ضروری ہے۔ کمانڈر بہاولپور کور نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو بھی خوب سراہا ۔



دریں اثنا کمانڈر بہاولپورکورلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے اسرانی میں برِج کمپنی کا دورہ کیا جہاں پر کمانڈر کو  کیمپ کی ترتیب اوربرِج کمپنی کی آپریشنل تیاری کے بارے میں بریف کیا گیا۔ کمانڈر نے برِج ٹریننگ ایریا کا دورہ بھی کیا جہاں پرجی اوسی میکنائزڈ ڈویثرن نے ان کا استقبال کیا ۔ کمانڈر کو برِج ٹریننگ کے مقاصد، ترتیب اور ٹریننگ کے بارے میں تفصیل سے بریف کیا گیا جوکہ جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو  بڑھانے کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ 



ہولوپلیٹ برِج ،آرمرڈوہیکل لانچ برِج اور ہیوی میکنائزڈ برِج کی لانچنگ کے بعد ان پلوں پرسے ٹینک اور اے پی سی کی نقل وحرکت اور اور عبور کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ بہاول کینال پر جوانوں نے تیراکی اور روئنگ کا بھی مظاہرہ کیا۔ جوانوں سے بات چیت کے دوران کور کمانڈر نے ٹریننگ کی ضرورت پر زور دیاجوآپریشنل تیاری کے لئے انتہائی لازمی ہے اور دشمن کے خطرناک عزائم کا موثر جواب دینے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔کمانڈر نے دورے کے دوران جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو خوب سراہا ۔
            (رپورٹ : میجر ثوبیہ عامر)
 

یہ تحریر 120مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP