ہلال نیوز

کمانڈرپشاور کور کا قبائلی اضلاع کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر پشاورکور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے قبائلی اضلاع شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، کرم ا ور خیبر کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران بریگیڈ کمانڈرز نے کور کمانڈر کو علاقے کی سکیورٹی صورتحال اور تعمیروترقی کے لئے کی جانے والی کوششوں اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ دی۔لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اوران کو حوصلے کو سراہتے ہوئے سکیورٹی کی بھی تعریف کی ۔
اس موقع پر جنرل آ فیسر کمانڈنگ 9ڈویژن میجر جنرل اسد نواز، جنرل آفیسر کمانڈنگ7ڈویژن میجر جنرل شاکر ا للہ خٹک، میجر جنرل راحت نسیم آئی جی ایف سی (نارتھ)اور میجر جنرل عمر بشیر آ ئی جی ایف سی (سائوتھ) بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔



 

یہ تحریر 23مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP