ہلال نیوز

کمانڈرپشاور کور کا دورہ ضلع شمالی وزیرستان،چترال اور خیبر 

گز شتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ضلع شمالی وزیرستان،چترال اور خیبرکا  دورہ کیا۔ دورے کے دوران مقامی کمانڈر ز نے کور کمانڈر کو علاقے کی سکیورٹی صورت حال تعمیر اور تر قی کے لیے کی جا نے والی کو ششوں اور آپریشنل تیا ریوں کے با رے میں تفصیلی بر یفنگ دی گئی۔چترال کے دورے کے موقع پر کورکمانڈر نے برف پوش پہاڑوں پر سخت حالات میں فرائض کی انجام دہی پر جوانوں کے حوصلے کی تعریف کی اور شمالی وزیرستان کے دورے پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اورجوانوں سے ملاقات کی۔   



افسروں اور جوانوں سے بات چیت کر تے ہوئے کور کمانڈر نے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک لڑنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیںجائیں گی، ان شاء اللہ پاکستان میں مکمل امن آئے گا۔ 
اس دوران جنرل آفیسر کمانڈنگ میران شاہ ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (نارتھ) میجر جنرل نورولی خان اور انسپکٹر جنرل فرنٹیئرکور (سائوتھ) میجر جنرل ہارون حمید بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔ 
 

یہ تحریر 137مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP