ہلال نیوز

کشمیر، لائن آف کنٹرول پر ٥ مائونٹین میڈیکل بٹالین کی زبردست خدمات

رپورٹ۔ کیپٹن نوید عباس
پاکستان کے قیام سے لے کر اب تک پاک فوج نے مادرِ وطن کی حفاظت کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ آزادکشمیر میں بھی پاک فوج کی قربانیاں اور عوام کے لئے خدمات قابلِ ذکر ہیں۔ صحت کے شعبے میں پاک فوج کی میڈیکل کور کا کردار بہت اہم ہے۔ آرمی میڈیکل کور لائن آف کنٹرول پر جگہ جگہ ایم ڈی ایس کے نام سے چھوٹے ہسپتال لگا کر لوگوں کو مشکل حالات میں طبی سہولیات فراہم کرتی ہے۔
بڈوری بلج ضلع حویلی آزادکشمیر کا ایک اہم ابھار ہے، جہاں انڈیا نے تین اطراف سے پاکستان کو گھیر رکھا ہے اور لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کے باوجود جارحیت کا مظاہرہ کرتا رہتا ہے۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں فوجی اور سول بہت تعداد میں زخمی اور شہید ہوتے ہیں۔ ان زخمیوں کی دیکھ بھال، ابتدائی طبی امداد اور ہر قسم کی سرجری (لائف سیونگ اور لمب سیونگ) کی جاتی ہے۔ اگست ٢٠١٧ سے نومبر ٢٠١٨ تک ١٢٣ زخمیوں کی جان بچائی جاچکی ہے، جن میں ٧٤ فوجی اور ٤٩ سول شامل ہیں۔ ان مریضوں کے راولاکوٹ انخلائ، مصنوعی ٹانگیں لگوانے، ذہنی علاج اور مدد میں ٥ مائونٹین میڈیکل بٹالین پیش پیش ہے۔ یہاں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً ٤٠٠ سے ٤٥٠ فوجی اور سول مریضوں کاعلاج کیا جاتا ہے۔
پاک فوج کی میڈیکل بٹالین لائن آف کنٹرول پر جگہ جگہ فری میڈیکل کیمپس لگا کر لوگوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ان کیمپس میں کمانڈنگ آفیسر سمیت ٥ مائونٹین میڈیکل بٹالین کے ماہر ڈاکٹرز اور سٹاف شرکت کرتے ہیں۔ اگست ٢٠١٧ سے لے کر نومبر ٢٠١٨تک ١٥ فری میڈیکل کیمپس میں تقریباً ٦٦٧٠ مریضوں کی تشخیص اور علاج کیا جاچکا ہے۔ انہیں فری میڈیکل کیمپس میں آخری کیمپ سپاہی مقبول حسین کے آبائی گائوں تراڑکھل میں لگایا گیا۔ جس میں میڈیکل بٹالین کے مایہ ناز ڈاکٹروں اور سٹاف نے شرکت کی۔ اس فری میڈیکل  کیمپ میں مجموعی طور پر٤٨٥ مریضوں (جن میں مرد، عورتیں، بوڑھے اور بچے شامل ہیں) کا معائنہ کیا گیا، مفت ٹیسٹ کئے اور مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ اہل علاقہ نے پاک فوج اور بالخصوص ٥ مائونٹین میڈیکل بٹالین کا شکریہ ادا کیا۔
ضلع حویلی میں دانتوں کی بیماریوں کے لئے٥مائونٹین میڈیکل بٹالین نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈینٹل سرجری یونٹ قائم کیا ہے، جس سے انہیں دانتوں کی چھوٹی سے بڑی بیماریوں کے لئے راولاکوٹ نہیں جانا پڑتا۔ یہاں سویلین ١٢١٧ اور آرمی کے ٦٤٩ مریضوں کا معائنہ کیا گیا جس میں ٧٩٢ مریضوں کے آپریشن (Procedure) ہوئے۔ خواتین مریضوں کے لئے علیحدہ فیملی او پی ڈی اور او پی ڈی کمپلیکس کے اندر ہی ایمرجنسی ڈیٹنشن قائم کی گئی۔ نیا تشخیصی سینٹر قائم کیا گیا ہے جس میں لیبارٹری اور ایکسرے شامل ہیں جہاں پر ہر طرح کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔ ادویات حاصل کرنے کے لئے ٦ونڈو فارمیسی بنائی گئی ہے اور مریضوں کے بیٹھنے کے لئے نئے بینچ لگائے گئے ہیں۔ مرد اور خواتین کے لئے علیٰحدہ علیٰحدہ انتظار گاہ موجود ہے۔ سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا سکیورٹی روم قائم کیا جارہا ہے۔ ان سہولیات کے ساتھ ساتھ ٹراما سینٹر کے قیام کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے۔
مندرجہ بالا مثالوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ ٥ مائونٹین میڈیکل بٹالین ضلع حویلی کے لوگوں کے مسائل کم کرنے میں پیش پیش ہے۔ اہل علاقہ پاک فوج، آرمی میڈیکل کور اور ایم ڈی ایس کو تہہ دل سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پاک فوج کی غیب سے مدد کرے اور یہ ہمیشہ ملک پاکستان اور کشمیر کی بہتری اور بھلائی کے لئے کام کرتے رہیں۔ آمین



 

یہ تحریر 40مرتبہ پڑھی گئی۔

Success/Error Message Goes Here
براہ مہربانی اکائونٹ میں لاگ ان ہو کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Contact Us
  • Hilal Road, Rawalpindi, PK

  • +(92) 51-927-2866

  • [email protected]

  • [email protected]
Subscribe to Our Newsletter

Sign up for our newsletter and get the latest articles and news delivered to your inbox.

TOP